بینظیر کیس: یو این کمیشن دورہ تیسری بار ملتوی
قمر یوسف زئیTuesday, December 22, 2009, 10:37
بینظیر قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اپنا آخری دورہٴ پاکستان ایک بار پھر ملتوی کردیا جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ اقوام متحدہ کی چار رکنی انکوائری ٹیم بھی اہم سیاسی حکومتی شخصیات سے انٹرویوز کے بعد دورہٴ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئی ہے۔
اعلیٰ حکومتی و سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے کمیشن نے دسمبر کے رواں ہفتے پاکستان کا آخری دورہ کرنا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات اور دیگر وجوہات کی بناء پر یہ دورہ ملتوی کردیاگیاہے۔
کمیشن کی جانب سے آئندہ دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ امریکی ماہرتفتیش کار خاتون کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنیوالی ٹیم نے کئی سیاسی وحکومتی شخصیات سے ملاقاتیں اور انٹرویوز کئے ہیں جن میں وزیرداخلہ رحمن ملک، ممتاز قانون دان اعتزاز احسن، سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی ،سابق آئی جی پنجاب احمد نسیم اور پاکستان میں تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی چوہدری عبدالمجید اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
قمر یوسف زئی کے تازہ ترین مضامین
- جنرل ڈیوڈ پٹریاس کے بیان پرافغانستان طالبان کے ترجمان کا ردعمل - August 27th, 2010
- افغان پولیس اہلکار نے ینٹو کے چار فوجی بادغیس میں مار دئیے - August 26th, 2010
- امریکی فوج کا آخری دستہ عراق سے نکل گیا - August 20th, 2010
- کراچی: فائرنگ، اے این پی رہنما سمیت دوجاں بحق - August 20th, 2010
- افغانستان میں عام شہریوں کے قتل بارے طالبان کا بیان - August 17th, 2010
پرنٹ کریں


