هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

وزیرداخلہ کی احتساب عدالت میں طلبی

سرفراز احمد عباسی

Tuesday, December 22, 2009, 10:31

احتساب عدالت راولپنڈی کے (ڈیوٹی ) جج محمد طارق عباسی نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی جانب سے دائر ضمانتی مچلکہ جمع کروانے کی درخواست مسترد IndiaBrahmdaghworseningconditionsinBalochistanRehmanMalik_4435[1]کردی ہے جبکہ رحمن ملک کے وکیل کے دلائل کے بعد انہیں ہدایت کی کہ اگر رحمن ملک اور شریک ملزم محمد سجاد حیدر ضمانت پر تھے تو اس آرڈر کی نقل عدالت کو فراہم کی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت دو جنوری مقرر کرتے ہوئے رحمن ملک اور محمد سجاد حیدر کو اصالتاً طلب کرلیا ۔ پیر کے روز احتساب عدالت میں وفاقی وزیر کی جانب سے ان کے وکیل امجد اقبال قریشی ایڈووکیٹ جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل طارق محمود جہانگیری پیش ہوئے، امجد اقبال قریشی نے موقف اختیارکیا کہ رحمن ملک کی جانب سے ریفرنس نمبر 91 اور 92 میں بیل بانڈز جمع کروانے کیلئے سی آر پی سی کی دفعہ 91 کے تحت درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت اس پر اجازت دے کہ وہ بیل بانڈزداخل کرسکیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ رحمن ملک ان دونوں ریفرنسوں میں اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت پر تھے جس کے بعد حالات کے پیش نظر انہیں ملک سے باہر جانا پڑا، ان کے خلاف ریفرنسز این آر او کے زمرے میں نہیں آتے جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ان دونوں ریفرنسز میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 31-Aکے تحت ان دونوں ملزمان کوتین تین سال کی سزا سنائی گئی تھی اور قبل ازیں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا گیا تھا جس پر عدالت نے سوال کیا کہ ان دونوں ریفرنسوں میں اگررحمن ملک اور شریک ملزم ضمانت پر ہیں تو ضمانت کے وہ آرڈر کہاں ہیں ؟ اسے عدالت میں پیش کریں۔ نیب آرڈیننس کے تحت انہیں سزا ہوئی تھی اور آپ بیل بانڈز کی درخواست دے رہے ہیں، پہلے ضمانت کے وہ آرڈر عدالت کو دکھائیں، امجد اقبال قریشی نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت کو اس سزا کو ختم کروانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ضمانت کے آرڈر عدالت میں پیش کریں جبکہ رحمن ملک اور محمد سجاد حیدر از خود عدالت میں پیش ہوں ۔

سرفراز احمد عباسی کے تازہ ترین مضامین

اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
پرنٹ کریں پرنٹ کریں
اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
سرفراز احمد عباسی اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اپنی صحافتی زندگی کا آغاز اسلام آباد کی مقامی صحافت سے کیا اور مختلف قومی روزناموں میں مدیر کے طور پر کام کرتے رہے۔ جس کے بعد 2002ء سے القمر آن لائن بحییثت مدیر وابستہ ہیں۔

اس تحریر پر آپ اپنی قیمتی رائے بھیجنے کے لئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہمیں مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ، تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمارے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔



Google Analytics integration offered by Wordpress Google Analytics Plugin
UA-2099718-1