امریکہ زرداری کی سرپرستی نہیں کرے گا
محمد ہارون عباس قمرThursday, December 24, 2009, 10:17
امریکی صدر اوباما کی انتظامیہ نے متعدد نئے زمینی حقائق اور تبدیل شدہ صورتحال کے پیش نظر صدر آصف علی زرداری کی حکومت کی سرپرستی سے ہاتھ اٹھانے اور لاتعلقی کا رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ واشنگٹن پی پی پی اور دیگر اداروں کے درمیان ٹکرا کی کوششوں کا حصہ نہ بنے
اس بات کا ایک واضح اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری پی جے کرالی نے بطور ترجمان بریفنگ دیتے ہوئے کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے تجربہ کار ترجمان اور صدر بل کلنٹن کے دور میں وہائٹ ہاس میں نیشنل سیکورٹی کونسل میں خدمات انجام دینے والے پی جے کرالی کی پاکستان کی صورتحال پر اس قدر واضح اور تفصیلی ریمارکس سے یہ واضح ہو تا ہے کہ حال ہی میں واشنگٹن میں پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے انتہائی اہم اجلاس، این آر او کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے،امریکی سی آئی اے کے سربراہ لیوون پینٹا، وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ، امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف، فوجی سنٹرل کمان کے سربراہ اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ کے حال ہی میں پاکستان کے دوروں کے نتیجے میں اوباما انتظامیہ نے اس امر کی ضرورت محسوس کی ہے کہ جس قدر تیزی سے صدر زرداری کی حکومت اور صدارت پر سے اخلاقی، سیاسی اور صدارتی گرفت کمزور ہورہی ہے اس کے باعث امریکی مفادات کے تمام تر نا زک تقاضوں کے باوجود امریکا کیلئے فی الوقت یہ ضروری ہے کہ وہ صدر زرداری کی سرپرستی کی بجائے پاکستان کے داخلی بحران میں غیر جانبداری کا اعلانیہ اظہار کرے تاکہ عوا م، عدلیہ،میڈیا، عسکری قیادت سے پی پی پی کے ٹکرا کی کسی کوشش کا حصہ نہ بناجائے۔
امریکیوں کو یہ بھی اندازہ ہوگیا ہے کہ جس ڈیل کے تحت بے نظیر کی شہادت کے بعد آصف زرداری صدر بنے تھے وہ اس ڈیل کے تحت امریکا سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی صلاحیت کھوچکے ہیں۔ اگر وہ اس بحران میں سے ایک بے اختیار علامتی سربراہ مملکت کے طور پر بچ بھی جاتے ہیں تو ان کی عملی افادیت صفر ہوجائیگی۔
محمد ہارون عباس قمر کے تازہ ترین مضامین
- پاکستان میں فضائی حادثوں کی تاریخ - July 28th, 2010
- طیارے میں سوار مسافروں کے نام - July 28th, 2010
- پاکستان کو پانچ سال میں ساڑھے سات ارب امداددیں گے، ہلیری - July 19th, 2010
- نکاح نامہ میں تبدیلیاں منسوخ - July 10th, 2010
- رمضان المبارک سے قبل چینی کا بحران - July 3rd, 2010
پرنٹ کریں


