پشاور چیک پوسٹ پرخود کش دھماکہ
Thursday, December 24, 2009, 14:14
پشاور میں مال روڈ پر واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔چیک
پوسٹ پربم دھماکے سے 2 پولیس اہلکا روں سمیت 4 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ پشاور شہر کو دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھردہشت گردی کا نشانہ بنا یا گیا ہے۔پشاور مال روڈ پراسٹیٹ لائف کی بلڈنگ کے قریب چیک پوسٹ پر بم دھماکے سے 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صدر بازار بند کرادیا گیا ہے۔دھماکا صدر کے مرکزی بازارکی طرف جانے والے راستے پر واقع چیک پوسٹ پر ہوا۔دھماکے کی شدت سے قریبی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے
طاہر وسیم کے تازہ ترین مضامین
- کرشمہ کپور کی شادی کی سات سال پرانی وڈیو آن لائن جاری - August 14th, 2010
- پریانکا پنجابی لڑکے سے شادی کی خواشمند - July 21st, 2010
- ڈرون حملے خوست سے کنٹرول کئے جاتے تھے - January 2nd, 2010
- طلاق کا شوقین اسرائیلی شخص12 بیوی کی تلاش میں - January 1st, 2010
- ایرانی حکومت نے 2 اپوزیشن رہنماؤں کو تہران سے نکال دیا - January 1st, 2010
پرنٹ کریں

