چین میں غیرمعمولی وزن کے حامل بچے کی پیدائش
Saturday, December 26, 2009, 13:38
چین میں غیرمعمولی وزن کا حمل بچہ پیدا ہوا ہے جس کا وزن عام بچوں کے مقابلے میں دگنا ہے۔ بچے کا وزن7 کلو گرام اور لمبائی 56سینٹی میٹر ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کے وزن میں غیر معمولی اضافے کا سبب والدین کی جسامت ہے۔نومولود بچے کے والد کا قد ایک سو چورانوے سینٹی میٹر اور وزن ایک سو پندرہ کلو گرام سے زیادہ ہے جبکہ بچے کی ماں کا وزن اسی کلو گرام ہے۔گنیز بک آف ورلڈ یکارڈ کے مطابق سن اٹھارہ سو نواسی کو امریکا میں دنیا کے سب سے وزنی بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا وزن دس اعشاریہ8 کلو گرام تھا تاہم یہ بچہ پیدائش کے گیارہویں دن انتقال کرگیا تھا۔
طاہر وسیم کے تازہ ترین مضامین
- پریانکا پنجابی لڑکے سے شادی کی خواشمند - July 21st, 2010
- ڈرون حملے خوست سے کنٹرول کئے جاتے تھے - January 2nd, 2010
- طلاق کا شوقین اسرائیلی شخص12 بیوی کی تلاش میں - January 1st, 2010
- ایرانی حکومت نے 2 اپوزیشن رہنماؤں کو تہران سے نکال دیا - January 1st, 2010
- نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرنذر آتش - January 1st, 2010
پرنٹ کریں

