فروری میں ایران پرنئی پابندیاں
Saturday, December 26, 2009, 19:35
اقوام متحدہ اگلے سال فروری میں ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر مارک لائل گرانٹ کے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہی ہے۔ برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے چھ ملکی مذاکرات کاروں کی پیشکش پر عملدرآمد نہیں کیا تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اگلے سال فروری میں تہران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر سکتی ہے۔ برطانوی سفیر نے مزید کہا کہ نئی پابندیوں کے اعلان سے قبل سلامتی کونسل کے مستقل ارکان روس’ چین’ امریکہ’ برطانیہ’ فرانس’ جرمنی نیو یارک میں صلاح مشورہ کریں گے۔ اگر ایران نے مثبت جواب نہ دیا تو نئی پابندیاں خارج از امکان نہیں۔ مارک لائل گرانٹ نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے ساتھ تعاون کے لئے وقت ہے۔
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- طوفانی بارش و سیلاب ، 408 ہلاکتوں کی تصدیق - July 30th, 2010
- Food Evening With Rahat 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Inside Story – War zones under the spotlight - July 30th, 2010
- Live With Khalid Butt 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Bang-e-Dara 29th July 2010 - July 30th, 2010
پرنٹ کریں

