ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود ہلاک؟
Thursday, January 14, 2010, 13:11
وانا ۔شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسی کے سرحدی علاقے شکتوئی میں مدرسہ اور ایک گھر پر امریکی ڈرون طیارے کے چار میزائل حملوں میں15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ طالبان زرائع نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تر دید کی ہے اور کہا ہے کو زندہ اور سلامت ہیں۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ یہ حملہ شکتوئی کے علاقے میں کیا گیا۔پولیٹیکل حکام کے مطابق حملے کے دوران ڈرون طیاروں نے چار میزائل فائر کیے جس سے یعقوب نامی شخص کا گھر اور اس سے ملحقہ مدرسہ تباہ ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان مقامی طالبان ہیں۔
دریں اثناء غیر ملکی خبر رساں کے مطابق مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود اپنے کئی ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے ۔ تاہم فوری طور پر سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ۔ البتہ تحریک طالبان پاکستان نے اس خبر کی تردید کی ہے ۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل خوست میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے مرکز پر خودکش حملے کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے۔ان میں سے زیادہ ڈرون حملے سراج الدین حقانی کے زیر اثر علاقوں پر کیے گئے ہیں۔ حقانی نیٹ ورک پر امریکہ کا الزام ہے کہ وہ سرحد پار افغانستان میں اتحادی افواج پر حملوں میں ملوث ہے۔
رپورٹ: محمد عرفان مغل
ادارت: عتیق الرحمن
عتیق الرحمان کے تازہ ترین مضامین
- سمندری طوفان پیٹ نے شدت اخیتار کر لی - June 3rd, 2010
- شیخ رشید کے انتخابی دفتر پر حملہ، تین ہلاک - February 8th, 2010
- بلوچستان: بم دھماکے سے 4 افراد ہلاک، 10 زخمی - January 28th, 2010
- شازیہ قتل کیس: چوہدری نعیم ایڈووکیٹ کا تین روزہ ریمانڈ - January 26th, 2010
- پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست - January 24th, 2010
پرنٹ کریں

