شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ،5 ہلاک
Tuesday, January 19, 2010, 22:19
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں دیگان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون حملہ دیگان گاؤں کے ایک مکان پر کیا گیا اور دو میزائل فائر کیے گئے
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
اس سے قبل اتوار کو شمالی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں 15مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ میرانشاہ سے چالیس کلومیٹردورشنوئی میں کیا گیا ۔
القمر آن لائن کے ذرائع کے مطابق حملے میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا
اسی علاقے میں 14 جنوری کو بھی میزائل حملہ کیا تھا،جس میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔ جس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی تھی ۔ البتہ تحریک طالبان پاکستان نے اس خبر کی تردید کی تھی ۔
چند ہفتے قبل خوست میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے مرکز پر خودکش حملے کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے۔ان میں سے زیادہ ڈرون حملے سراج الدین حقانی کے زیر اثر علاقوں پر کیے گئے ہیں۔ حقانی نیٹ ورک پر امریکہ کا الزام ہے کہ وہ سرحد پار افغانستان میں اتحادی افواج پر حملوں میں ملوث ہے۔
گذشتہ چند ماہ کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ پاکستان کے احتجاج کے باوجود امریکی حملے جاری ہیں۔
رپورٹ : عرفان مغل
ڈیسک انچارج: عتیق الرحمٰن
ادارت: محمد ہارون عباس
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- طوفانی بارش و سیلاب ، 408 ہلاکتوں کی تصدیق - July 30th, 2010
- Food Evening With Rahat 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Inside Story – War zones under the spotlight - July 30th, 2010
- Live With Khalid Butt 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Bang-e-Dara 29th July 2010 - July 30th, 2010
پرنٹ کریں

