چین مسئلہ کشمیر میں ثالثی کو تیار
Monday, January 25, 2010, 11:36
(اخبارِ کشمیر مانیٹرنگ)
چین نے کہا ہے کہ ہندو پاک کی حکومتیںچاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں انکی مدد کرنے کو تیار ہے۔چین نے ساتھ ہی امریکہ کو اس(چین)کے اندرونی معاملات میںمداخلت کرنے سے احتراز کرنے کو کہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان مسٹر مندھانگ نے بیجنگ میں نامہ نگاروں کیساتھ بات چیت کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے حالیہ بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے معاملات خود حل کرنے کی پوزیشن میں ہے اور خودمختار ملک کی حیثیت سے اسے امریکہ سمیت کوئی بھی ملک نہ دباسکتا ہے اور نہ جھکاسکتا ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کی تکمیل اچھی طرح سے آتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ نے سماجی استحکام اور قومی سیکورٹی کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ چین کیلئے ناقابل برداشت ہے کیونکہ چین کسی بھی بڑے ملک کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی نہ اجازت دیگا اور نہ ہی وہ دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا قائل ہے۔
بھارت پاک تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چین بھارت کیساتھ بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے لیکن ہندچین سرحدی معاملات کو جب تک ٹھیک نہیں کیا جائیگا تب تک صورتحال معمول پر نہیں آسکتے۔ا نہوںنے کہا کہ کشمیر کے معاملہ پر چین نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ کسی ملک کو خوش کرنے کیلئے نہیں بلکہ وہ چین کی پالیسی ہے اور ان کا ملک جس مسئلہ کو متنازعہ سمجھتا ہے اس پر وہ سمجھوتہ کرنے کے موڈ میں نہیں۔
انہوںنے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف اٹل ہے اور اس سلسلے میں بھار ت کو بھی اپنا موقف چین کے سامنے واضح کرنا ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ اروناچل معاملہ پر بھی ہندوستان کے بیانات چین کیلئے ناقابل برداشت ہیں کیونکہ ابھی سرحدی تنازعہ حل نہیں ہوا ہے۔
پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دیرینہ ہیں اور چین پاکستان کا روایتی دوست رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے پاکستان کو ہر ممکن مدد مل رہی ہے اور ہماری طرف سے دوستی میں کوئی بھی کمزوری نہیں آئیگی۔ چین امریکہ تعلقات پر انہوںنے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان کئی محازوں پر معاملات ٹھیک کئے جارہے ہیں تاہم کسی ملک کی خاطر چین دشمن پیدا نہیں کرنا چاہتا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے چین کے اندرونی علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق جو بیان جاری کیا ہے چین اس کی مذمت کرتا ہے کیونکہ چین اپنے ملک کے عوام کی بہتری چاہے گا اور اس ضمن میں کسی دوسرے ملک کو چین کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی بلے ہی وہ امریکہ کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس بیان کے حوالے سے چین نے سفارتی سطح پر اپنا احتجاج درج کردیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات شروع کرنے چاہئے اور اس سلسلے میں تعلقات کو معمول پر لانے کا بہترین ذریعہ جامع مذاکراتی عمل کی بحالی ہے۔
مدیر القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- مسلم لیگ ق کے تمام ممبران اسمبلی و سینیٹر اپنی تعلیمی اسناد مسلم لیگ ہاؤس میں جمع کروائیں ، چوہدری شجاعت حسین - July 12th, 2010
- فٹبال ورلڈ کپ ختم ، یوروگوائے کے ڈیاگوفورلان کو بہترین کھلاڑی اور جرمنی کے تھامس مولو کو گولڈن بوٹ ایوارڈ دیا گیا - July 12th, 2010
- پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ( منگل ) سے شروع ہوگا - July 12th, 2010
- آرمی چیف جنرل کیانی سے امریکی سفیر پیٹرسن کی ملاقات - July 12th, 2010
- ایران جیسی نا معقول حکومت کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو - July 12th, 2010
پرنٹ کریں


