پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر شاہ رخ کا احتجاج
Tuesday, January 26, 2010, 22:55
ممبئی میں انڈین پریمیئر لیگ کے لیے ہوئی کرکٹ کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی بولی نہ لگائے جانے پر پیدا ہوئے تنازعے پر پہلی بار اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائڈرز ٹیم مالک اور بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کےساتھ آئی پی ایل پُر وقار طریقے کے ساتھ پیش آ سکتا تھا۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل ٹیم مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران پاکستان کے کھلاڑیوں کا بائیکاٹ کر کے اُن کی توہین کی ہے۔ خود راجستھان رائلز ٹیم کی مالک شلپا شیٹی نے میڈیا کے سامنے یہ اعتراف کیا کہ ٹیم مالکان کھلاڑیوں کی سکیورٹی کی ذمے داری لینا نہیں چاہتے تھے۔
لیکن کنگ خان شاید شلپا اور آئی پی ایل کمشنر للیت مودی کی باتوں سے متفق نہیں ہیں۔ بقول شاہ رخ پاکستان عالمی چیمپیئن ہے اور پاکستانی کھلاڑی بہت اچھے ہیں، پر اِس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہمارے بیچ کچھ مسئلے ہیں۔ ہم سب کو مدعو کرنے کے لیے مشہور ہیں، اگر کچھ مسائل تھے تو ہمیں انہیں پہلے ہی سلجھا لینا چاہیے تھا۔ تمام چیزیں سے پر وقار طور پر نمٹا جا سکتا تھا۔
دل چسپ بات یہ ہے کہ آئی پی ایل کے پہلے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا جب کہ اِس سال صرف سات پاکستانی کھلاڑیوں کو کرکٹ منڈی میں فروخت ہونے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اِس فہرست میں سعید اجمل، شاہد آفریدی، عمر اکمل، عمران نذیر، محمد عامر، رانا نوید الحسن اور عبد الرزاق کے نام شامل ہیں۔
یہ پہلی بار ہے جب آئی پی ایل کے کسی ٹیم مالک نے پاکستان کھلاڑیوں کی حمایت میں اپنی آواز اٹھائی ہے۔
خیال رہے کہ ممبئی دہشت گرد حملوں کے سبب پاکستانی حکومت نے کسی بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے دوسرے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- طوفانی بارش و سیلاب ، 408 ہلاکتوں کی تصدیق - July 30th, 2010
- Food Evening With Rahat 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Inside Story – War zones under the spotlight - July 30th, 2010
- Live With Khalid Butt 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Bang-e-Dara 29th July 2010 - July 30th, 2010
پرنٹ کریں

