هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت۔۔امت مسلمہ کیلئے چیلنج

محمد اعظم

Wednesday, January 27, 2010, 18:52

عالم اسلام کے خلاف محاذ آرائی اورتصادم کیلئے عالم کفر کی طرف سے قرآن حکیم اورحضوراکرم کی شان اقدس میں گستاخیاں کرنے کی داستان عشروں نہیں بلکہ صدیوں پرمحیط ہے یورپ نے پہلے بھی کئی مرتبہ مسلمانوں کے جذبات کومجروح کرنے کیلئے ایسی گھٹیا حرکتیں کی ہیں اوراب پھر 8جنوری 2010ء کودوبارہ گستاخانہ خاکے شائع کیے ہیں خاکے توانہوں نے پہلے بھی شائع کئے تھے قرآن کی بے حرمتی انہوں نے پہلے بھی کی لیکن اب گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے نارویجن اخبار آفتن پوستن کی گستاخ ایڈیٹر خاتون نے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کوچیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے یقین ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اب کوئی ٹھوس ردعمل نہیںآئیگا” خاکوں کی اشاعت کے بعد چند دنوں میں یہ سب کچھ بھول جائیں گے اب مسلمانوں کے اندر ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے مرمٹنے والی کوئی بات نہیں رہی اب کوئی حرمت رسول کابدلہ لینے نہیں آئیگا کون ہوگا جونبی کی حرمت پرجان دے مسلمان اب توہیں رسالت کی عادی ہوچکے ہیں ان کے ضمیر سے محبت رسول غائب ہوچکی ہے ہم پوری دنیا میں مسلمانوں کوچیلنج کرتے ہیں کہ اس مرتبہ پہلے کی طرح کوئی مضبوط ردعمل نہیںآئیگا کفار اس طرح کی مذموم حرکتیں کرکے مسلمانوں کوبے حس بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس عامرچیمہ شہید کوبھول گئے ہیں جسکی شہادت نے ثابت کردیاکہ ”عزت سے جیئے توجی لیں گے یا جام شہادت پی لیں گے”

ہرمسلمان کا یہ عقیدہ ہونا چاہئے کہ اگر دنیا میں نبی کی حرمت محفوظ نہیں ہے توہمیں جینے کاکوئی حق حاصل نہیں ہے ہماری عزت نبی کی حرمت کے تحفظ ہے ہمارا جینا،مرنا سب کچھ نبی کی حرمت کیلئے ہے حضور ۖ کالخت جگر فوت ہواتووہ اسے ہاتھوں میں اٹھائے رورہے ہیں دوسری طرف گستاخ رسول طرح طرح کی باتیں بنارہے ہیں اورخوشیاں منارہے ہیں ابوجہل بولا! محمد ۖ کی جڑ یعنی نسل کاخاتمہ ہوگیا ہے اب اس دنیا میںان کاکوئی نہیں رہا کوئی ان کی نبوت کوآگے نہیں بڑھائے گا اورکسی دن خود محمد ۖ بھی وفات پاجائیں گئے توکچھ دنوں کے بعد اس دنیا میں (نعوذبااللہ)محمد ۖ کانام لینے والی کوئی نہیں ہوگا ان کی وفات کے ساتھ ان کا دین بھی ختم ہوجائے گا جب ان کاکوئی بیٹا ہی نہیں رہا تویہ اکیلے کیاکرسکتے ہیں گستاخ رسول اس طرح کی باتیں کررہے تھے اوراللہ تعالیٰ اپنے نبی کوحوصلے دے رہے ہیں کہ”ہم نے آپکوکوثرعطافرمایا ہے ان گستاخوں کی پرواہ نہ کرنا بس اپنے رب کی عبادت کرو قربانی دو میں رب العزت یقین دلاتاہوں کہ تمہارا دشمن ہی جڑکٹاہے(الکوثر)

اور پھر تاریخ گواہ ہے کہ چودہ سوسال گزرچکے ہیںآج ابوجہل کانام لینے والاکوئی نہیں اورنبی کریمۖ کی پیروی کرنے والے لوگوں کاشمار کرنا بھی ممکن نہیں ہے ابوجہل کی نسل کاتونام ونشان مٹ گیا اس دنیا میں کوئی شخص اپنے بیٹے کانام ابوجہل رکھنے کوتیار نہیں اسکا نام باقی نہیں رہا ان شاء اللہ عنقریب ہی آج کے گستاخان رسول بھی اس دنیا سے مٹ جائیں گے نبی کے گستاخ کوتو اللہ کی زمین بھی قبول نہیں کرتی اگرنبی کامذاق اڑایا جائے اوراسلام کی بے حرمتی کی جائے توآسمان پراللہ کاغضب بھڑکتا ہے

اس دنیا میں اگرسب سے زیادہ شان کے لائق اگرکوئی ذات ہے تو وہ محمد ۖ کی ہے چودہ سوسال سے نبی کے دیوانے اذانیں اور آپ ۖ پردوردپڑھتے ہوئے روزبروز بڑھتے جارہے ہیں اس دنیا میں ہرکوئی محمد کانام اپنے نام کے ساتھ لگانے میں فخر محسوس کرتاہے کافر سمجھتے ہیں کہ وہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے جیسی حرکتوں سے مسلمانوں کوبے حس کردیں گے اورانکے دماغوں سے غیرت ایمانی کونکال دیں گے مگر انکے سب حربے ناکام ہورہے ہیں قرآن پاک اور سیرت محمد ۖ کامطالعہ کرکے مسلمان ہورہے ہیں صلیبیت اورعسیائیت سکٹرتی جارہی ہے معیشت انکی تباہ ہورہی ہے اسلام کی تعلیمات کے چراغوں کوپھونکوں سے نہیں بجھایاجاسکتاہے

مرنا تومقدرہے اسلام پہ جاںدیں گے نبی کی حرمت کی خاطر ہم اپنا تن من لٹادیں گے

ڈنمارک اورناروے کے اخبارات نے جب پہلی مرتبہ گستاخانہ خاکے شائع کئے توجماعةالدعوة نے مذہبی وسیاسی جماعتوں کوساتتھ ملاکر تحریک حرمت رسول کی بنیاد رکھی اس پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں احتجاج ہواجسکے نتیجہ میں یہ سلسلہ کافی حدتک رک گیا اب ایک بارپھر نارویجن اخبار نے اپنی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کواشتعال دلانے کی کوشش کی ہے توتحریک حرمت رسول ایک بارپھرپورے ملک میں بھرپور انداز میں تحریک شروع کررکھی ہے

حال میں تحریک حرمت رسول کے تحت تحفظ حرمت رسول کے لئے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا گیامال روڈ مسجد شہداء میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی جس میں تحریک حرمت رسول کے جلسئہ عام سے تحریک حرمت رسول کے کنوینئر اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولٰنا امیرحمزہ،حافظ عاکف سعید، فرید احمد پراچہ، علامہ ابتسام الہی ظہیر، اعجاز احمد چوہدری، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولٰنا محمد امجد خاں، قاری محمد یعقوب شیخ، مولٰنا عبدالروف ملک، امیرالعظیم ، مولٰنا سیف الدین سیف، ملک بشیر احمدنظامی، مولٰنا خلیل الرحمن حقانی،مولٰنابشیراحمد خاکی،مولٰنا عاصم مخدوم،ادریس فاروقی ودیگر نے خطاب کیا

اس موقع پر مسجدشہداء میں تل دھرنے کوجگہ نہ تھی ہزاروں افراد نے مسجد شہداء سے باہر کھڑے ہوکر مقررین کے خطابات سنے تحریک حرمت رسول پاکستان کے کنوینئر مولٰناامیرحمزہ نے جلسئہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران تحفظ حرمت رسول کیلئے آگے بڑھیں ایٹم بم ،میزائل ٹیکنالوجی ہمارے پاس ہے کفار کی غلامی سے نکل کر انہیں جرأت کا مظاہرہ کرنا چاہئے زرداری جئے بھٹو کے نعرے مارتے ہیں بھٹونے شاہ فیصل کے ساتھ ملکرمسلمانوں کو اکٹھاکرنے کی کوشش کی تھی حکمران بھی مکہ مکرمہ میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلاکر اس بات کااعلان کریں کہ آئندہ کسی نے نبی اکرم ۖ کی شان میں گستاخی کی تو ساراعالم اسلام مل کر اسکے خلاف کارروائی کرے گا انہوں نے کہا کہ صدرزرداری کہتے ہیںمیں موت کے پیچھے بھاگتاہوں انہیں مرنے کااتناہی شوق ہے توحرمت رسولۖ کاپرچم تھام کر میدان میں نکل آئیں قوم کا جمع کیاہواپیسہ سوئٹرزلینڈ کے بنکوں سے نکلوا کرحرمت رسول کیلئے وقف کردیں تمہارا اقتدار بھی بچ جائے گا وگرنہ اس کا بچنا ممکن نظرنہیں آتا ہم تحریک حرمت رسول کو نگرنگر بستی بستی چلائیں گے عامرچیمہ جیسے شہید پیداہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ رابرٹ گیٹس کی دھمکیوں پرحکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے انہیں غیرت کامظاہرہ کرتے ہوئے کہناچاہئے تھاکہ تم بھارت کے صبر کاپیمانہ لبریز ہونے کی دھمکیاں دیتے ہوسن لو! ناروے اورڈنمارک ناٹو کے رکن اورتمہارے اتحادی ملک ہیں دوبارہ ان میں سے کسی نے نبی اکرم ۖ کی شان میں گستاخی کی توپھر ہمارے صبر کاپیمانہ بھی لبریز ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ مسجدشہداء 1965ء اورکشمیری شہدائکی قربانیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی آج ہم اس جگہ کھڑے ہوکر تحفظ حرمت رسول کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کااعلان کرتے ہیں اس موقع پر جلسہ میں شریک ہزاروں افراد نے ہاتھ اٹھاکر ان کی اس بات کی تائید کی اورشرکاء کی طرف سے حرمت رسول پرجان بھی قربان ہے کے زوردارآواز میں نعرے بھی لگائے گئے تحریک حرمت رسول کی جانب سے نبی اکرم ۖکی حرمت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرناقابل تحسین ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ وکلائ،طلبائ،تاجروں اورصنعتکاروں سمیت تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں یکجان ہوکرحرمت رسول ۖکے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں یہ کسی ایک جماعت اورتنظیم یااپوزیشن اورحکومت نہیں سب مسلمانوں کامشترکہ مسئلہ ہے اسکے لئے ہرمسلمان کوآگے بڑھ کر کردار ادا کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں۔

محمد اعظم کے تازہ ترین مضامین

اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
پرنٹ کریں پرنٹ کریں
اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

اس تحریر پر آپ اپنی قیمتی رائے بھیجنے کے لئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہمیں مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ، تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمارے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔



Google Analytics integration offered by Wordpress Google Analytics Plugin
UA-2099718-1