هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

5 طالبان رہنماؤں پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا خاتمہ

نامہ نگار القمرآن لائن

Wednesday, January 27, 2010, 18:28

افغانستان کی صورت حال پرلندن کانفرنس سے قبل اقوام متحدہ نے پانچ سابق طالبان عہدے داروں کے نام اپنی پابندیوں کی فہرست سے خارج کردیے ہیں۔
لندن کانفرنس جمعرات کے روز شروع ہو رہی ہے جن میں ملکی سکیورٹی کو افغان فورسز کے حوالے کرنے اور افغانستان کے استحکام میں علاقائی ملکوں کے کردار کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ صدر کرزئی کی طرف سے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈال کر ملکی مستقبل میں مثبت کردار ادا کرنے سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور ہو گا۔

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے جن افراد پر سے پابندیاں اٹھائی ہیں ان میں افغانستان کے سابق وزیر خارجہ وکیل احمد متوکل کے علاوہ نائب وزیر تجارت فیض محمد فیضان، نائب وزیر خارجہ عبدالحکیم منیب، نائب وزیر منصوبہ بندی محمد موسیٰ ہوتک اور ایک پریس آفیسر شمس السفا امین زئی شامل ہیں۔

ان سابق طالبان عہدے داروں پر 2001ء میں اقوام متحدہ نے سزا کے طور پر سفر اور اثاثے منجمد کرنے کی پابندیاں عائد کی تھیں جو عالمی تنظیم کی کمیٹی نے اب نظرثانی کے بعد ختم کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ لندن کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ نیٹو سمیت کئی ملکوں کے رہنما شرکت کر رہے ہیں اور اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن بھی موجود ہوں گی۔

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ کانفرنس میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی کی طرف سے تشدد ترک کرنے والے طالبان کی سیاسی اور اقتصادی بحالی کی کوششوں کو عالمی حمایت حاصل ہو گی۔ ان کے مطابق 2010ء افغانستان کے بارے میں اوباما انتظامیہ کی حکمت عملی پر عمل درآمد کا سال ہے اور لندن کانفرنس اس تناظر میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔

دریں اثنا لندن کانفرنس میں شرکت سے پہلے جرمنی میں چانسلر اینجلا مرکل کے ساتھ مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کرزئی نے کہا کہ افغان افواج اپنے ملک کی سکیورٹی جلد از جلد کنٹرول کر کے قومی دفاع کی ضامن بننا چاہتی ہیں جب کہ جرمن چانسلر نے کہا کہ ان کے ملک کی افواج کی طرف سے اس موقع پر افغانستان سے واپسی کی حتمی تاریخ دینا ایک غلطی ہو گی کیونکہ اس سے ان کے بقول طالبان جنگجوؤں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین

اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

اس تحریر پر آپ اپنی قیمتی رائے بھیجنے کے لئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہمیں مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ، تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمارے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔



Google Analytics integration offered by Wordpress Google Analytics Plugin
UA-2099718-1