ہندو پاک الفاظ کی جنگ نہ لڑیں
Thursday, January 28, 2010, 9:08
(اخبارِ کشمیر مانیٹرنگ)
بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ ایام میں شروع ہوئی “الفاظ کی جنگ” کے غلط نتائج نکلنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے امریکہ دونون ممالک کی صلح جوئی کے لئے میدانِ عمل میں آیا ہے۔
امریکہ نے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لیکر ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے احتراز کرنے کو کہا ہے تاکہ دونوں کے آپسی رشتوں کو زک نہ پہنچنے پائے۔
امریکہ کے فوجی چیف ایڈمرل مائیک مولن نے دونوں ممالک کے فوجی افسروں سے کہا ہے کہ وہ کھلے عام ایک دوسرے پر انگلی نہ اٹھائیں ۔
واشنگٹن میں تیسرے سالانہ امریکی سنٹرل کمانڈ سربراہان اور ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل مولن کا کہنا تھا “میں خیال میں یہ بات انتہائی لازمی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ جتنا بھی ہوسکے مل کر کام کریں اور کھلے عام کسی قسم کی الزام تراشی کرنے سے بچتے رہیں “۔ کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی افسر بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ آپس میں اختلافات کا ہونا ایک فطری بات ہے لیکن کھلے عام الزام تراشی کی بجائے خفیہ طور ہی معاملات کو نبھانا ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے حال ہی ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت چاہے تو پاکستان اور چین کو کچھ گھنٹوں میں ہرا سکتا ہے۔
پاکستان نے جنرل دیپک کپور کے ریمارکس کو پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم سے تعبیر کیا تھا جبکہ پاکستان میں امریکی سفیر اینی پیٹرسن نے اس بیان کو احمقانہ قرار دیا تھا۔
بھارت، پاکستان اور افغانستان کی افواج کو ایک دوسرے کے ساتھ قریبی روابط بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے ایڈمرل مولن نے کہا کہ ایسا کرنا دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے لازمی ہے۔
مدیر القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- مسلم لیگ ق کے تمام ممبران اسمبلی و سینیٹر اپنی تعلیمی اسناد مسلم لیگ ہاؤس میں جمع کروائیں ، چوہدری شجاعت حسین - July 12th, 2010
- فٹبال ورلڈ کپ ختم ، یوروگوائے کے ڈیاگوفورلان کو بہترین کھلاڑی اور جرمنی کے تھامس مولو کو گولڈن بوٹ ایوارڈ دیا گیا - July 12th, 2010
- پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ( منگل ) سے شروع ہوگا - July 12th, 2010
- آرمی چیف جنرل کیانی سے امریکی سفیر پیٹرسن کی ملاقات - July 12th, 2010
- ایران جیسی نا معقول حکومت کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو - July 12th, 2010
پرنٹ کریں


