بلوچستان: بم دھماکے سے 4 افراد ہلاک، 10 زخمی
Thursday, January 28, 2010, 15:48
بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں ایک ہوٹل کے باہر بم دھماکے سے چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے پانچ سو کلومیٹر دور جنوب مشرق میں واقع شہر صحبت پور میں پیش آیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جعفر آباد سید فرید علی کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے ہوٹل کے باہر کھڑا کیا گیا تھا۔
القمر آن لائن کے ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کے علاوہ کئی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار اور جیکب آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے عام لوگ ہیں۔
کسی فرد یا تنظیم نے تاحال اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ایک موٹرسائیکل میں نصب شدہ بم کے دھماکے میں ڈی پی او سید فرید علی سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے جس کی ذمہ داری بلوچ شدت پسند تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی(بی آر اے) نے قبول کی تھی۔ اس سے قبل پیر کو بلوچستان کے شہر پنجگور میں ہونے والے ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لیبریشن آرمی (بی ایل اے)نے قبول کی تھی۔
عتیق الرحمٰن
عتیق الرحمان کے تازہ ترین مضامین
- سمندری طوفان پیٹ نے شدت اخیتار کر لی - June 3rd, 2010
- شیخ رشید کے انتخابی دفتر پر حملہ، تین ہلاک - February 8th, 2010
- شازیہ قتل کیس: چوہدری نعیم ایڈووکیٹ کا تین روزہ ریمانڈ - January 26th, 2010
- پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست - January 24th, 2010
- NROپر حکومت کی خصوصی مشاورت - January 22nd, 2010
پرنٹ کریں
![091117070814_quetta_blast[2]](http://alqamar.info/2010/uploads/2010/01/091117070814_quetta_blast2-150x150.jpg)

