هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

کشمیر کی آزادی پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے :حافظ خالد ولید

نامہ نگار القمرآن لائن

Thursday, January 28, 2010, 17:56

تحریک آزادی کشمیر پاکستان کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میںپاکستان کی بقا کاراز مضمر ہے ،کشمیر کی آزادی پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،بھارت نے دریائوں کا پانی روک کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس نے ہماری شہہ رگ پر اپنے خونی پنجے گاڑ دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”القمر آن لائن”کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا ۔حافظ خالد ولید نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیرکو اپنی شہہ رگ قرار دیا تھا جبکہ آج ہماری شہہ رگ بھارت کے شکنجے میں ہے اور حکمران مجرمانہ سکوت اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب اہلیان کشمیر آزادی کی صبح دیکھیں گے ۔کشمیریوں کے جذبے جوان ہیں اور وہ اپنی منزل اور مقصد سے غافل نہیں ہیں اہلیان کشمیر نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان پاکستانی حکمرانوں کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے مگر افسوس حکمرانوں نے اس چیلنج کو قبول نہیں کیا ۔حکومت پاکستان نے امن کے نام پر جو اقدامات بھی کئے ہیں بھارت نے انہیں بزدلی اور کمزوری سمجھتے ہوئے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ہے ۔

حکومت پاکستان نے دوستی اور امن کے نام پر پسپائی کی تمام حدود پھلانگ ڈالی ہیں جسکی واضح مثال کشمیری قیادت کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی اور تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بان تنظیموں کے خلاف کریک ڈائون ہے اس کے برعکس بھارت کشمیر کے معاملے میں اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کا ادراک حاصل کرنے کی ضرورت ہے کہ بھارت کی اس ہٹ دھرمی کو امریکی حمائت حاصل ہے اور امریکہ بھارت کو جنوبی ایشیاء کا بدمعاش بنانا چاہتا ہے امریکہ نے F18طیاروں کی مینو فیکچرنگ یونٹ بھارت میں قائم کر کے یہ ثابت کر دیا ہے وہ بھارت کو چین ،پاکستان اور ایران کے مقابل کھڑا کرنا چاہتا ہے ۔

ہماری خارجہ پالیسی یکسر ناکام ثابت ہوئی ہے ہم مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے باوقار انداز سے پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کشمیری قیادت تھک چکی ہے اور وہ کشمیر کے مسئلے کا کوئی بھی حل قبول کرنے پر آمادہ ہے ۔سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی علامت تصور کئے جاتے ہیں اسی طرح دیگر کشمیری قیادت بھی ایک لاکھ کشمیریوں کے خون کا سودا ہر گز نہیں کر سکتی ۔اہلیان کشمیر پاکستان کو اپنا وکیل تصور کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان بھی اپنی اس حیثیت کو قبول کرے۔ اہلیان کشمیر کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہی وجہ ہے کشمیرمیں 14اگست کو جشن آزادی اور 15اگست کو یوم سیاہ منایا جاتا ہے ۔

نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین

اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
پرنٹ کریں پرنٹ کریں
اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

اس تحریر پر آپ اپنی قیمتی رائے بھیجنے کے لئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہمیں مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ، تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمارے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔



Google Analytics integration offered by Wordpress Google Analytics Plugin
UA-2099718-1