امریکہ کا میزائل دفاعی نظام کا تجربہ ناکام
Sunday, January 31, 2010, 23:56
امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا میزائل کو ہدف بنانے کا تجربہ ناکام ہوگیاہے ۔کیلی فورنیا سے فائر کیا جانیوالے میزائل ریڈار میں خرابی کی وجہ سے ہدف کو نشانہ نہیں بنا سکا۔
ریاست کیلی فورنیا میں امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ میزائل کو ہدف کا بنانے کا تجربہ اس وقت ناکام ہوگیا جب بحرالکاہل کے ایک جزیرے سے سے چھوڑ اجانے والا طویل فاصلے تک مار کر نیوالا میزائل ریڈار میں خرابی کی وجہ سے نشانے تک نہیں پہنچ سکا ۔
فضائیہ کے وینڈر برگ کے ہوائی اڈے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹارگٹ میزائل اتوار کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر40منٹ پر چھوڑا گیاجبکہ ہدف بنانے والا میزائل اس کے تھوڑی دیر بعد کیلیفورنیا کے ساحل سے چھوڑا گیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دو نوں میزائل کسی خرابی کے بغیر چھوڑے گئے لیکن ریڈار سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل توقع کے مطابق کام نہیں کرسکا
میزائل ڈیفنس ایجنسی ناکامی کی تحقیقات کر رہی ہے۔
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- مردان: خودکش دھماکا، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- کوئٹہ: القدس جلوس میں دھماکے سے 46افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- Charlie bit my finger – again ! - September 3rd, 2010
- News Beat 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
- Hasb-e-Haal 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
پرنٹ کریں

