اس سال مہنگائی 12 فیصد تک رہے گی اسٹیٹ بینک
Sunday, January 31, 2010, 9:33
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سلیم رضا نے کہا ہے کہ برآمدات میں معمولی کمی کا اثر درآمدات میں نمایاں کمی سے بڑی حد تک زائل ہوا ہے جس کا نتیجہ تجارتی خسارے میں نمایاں کمی کی صورت میں برآمد ہوا ہے‘ نجی شعبے کے قرضے میں تیزی اور توقع سے بڑھکر عالمی معاشی بحالی کے بعد تجارتی شراکت دار ممالک کی جانب سے برآمدات کی طلب میں اضافے سے ملکی معاشی سرگرمیوں کو مزید تقویت مل سکتی ہے‘ ادائیگیوں کے توازن میں مسلسل بہتری کا انحصار بڑی حد تک بیرونی رقوم کی آمد کے اوقات اور اس کی سطح پر ہوگاخصوصاً ٹوکیو کانفرنس میں فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کی جانب سے وعدہ کی جانے والی سرکاری رقوم اہمیت کی حامل ہوں گی ‘زر مبادلہ کے ذخائر مالی سال 2010 کے اختتام تک 15 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ رواں مالی سال 2009-10 کی پہلی ششماہی میں گرانی 10.3 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2009 کی پہلی ششماہی کے دوران 24.4 فیصد تھی یہ کمی صارف اشاریہ قیمت کے تقریباً تمام ذیلی گرپوں میں نظر آتی ہے اور مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 12.5فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت کو زیادہ قرضہ لینا پڑے گا۔یہ بات انہوں نے ہفتے کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے صدر دفتر میں مانیٹری پالیسی کے اجراء کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔
گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا نے کہا کہ مجموعی معاشی استحکام تیزی سے آیا ہے، اس کا اظہار اوسط گرانی بلحاظ صارف اشاریہ قیمت میں نمایاں کمی سے ہوتا ہے جو زری پالیسی کا بنیادی مقصد ہے‘انہوں نے کہا کہ پورے مالی سال 2010 کے دوران گرانی کے امکانات کا دارومدار مالیاتی استحکام کی کوششوں اور اجناس کی عالمی قیمتوں کے نمودار ہوتے ہوئے دباؤ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ مالی سال 2010 کے دوران اوسط گرانی بلحاظ صارف اشاریہ قیمت 11 سے 12 فیصد کے درمیان رہے گی جو گذشتہ سال کی 20.8 فیصد گرانی سے کافی کم ہے لیکن مالی سال 2010 کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ کی گئی 10.3 فیصد گرانی سے زیادہ ہے۔
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- مردان: خودکش دھماکا، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- کوئٹہ: القدس جلوس میں دھماکے سے 46افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- Charlie bit my finger – again ! - September 3rd, 2010
- News Beat 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
- Hasb-e-Haal 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
پرنٹ کریں

