وزیرخزانہ کا استعفیٰ مسترد
Sunday, January 31, 2010, 9:39
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے وزیر خزانہ شوکت ترین کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ان کے خدشات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد شوکت ترین نے کام جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع نے القمر آن لائن کو بتایا کہ بلاول ہاؤس کراچی میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے صدر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مستعفی ہونے کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ وہ وزیراعظم کو استعفیٰ دے چکے ہیں کیونکہ وہ آزادی سے کام نہیں کرپارہے اور وزراء ان پر سیاسی دباؤ بہت زیادہ ڈالتے ہیں جس پر صدر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے خدشات اور تحفظات دور کئے جائیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم کو پہلے ہی ٹیلی فون پر ہدایات جاری کردی ہیں۔
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- مردان: خودکش دھماکا، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- کوئٹہ: القدس جلوس میں دھماکے سے 46افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- Charlie bit my finger – again ! - September 3rd, 2010
- News Beat 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
- Hasb-e-Haal 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
پرنٹ کریں

