خلیج میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب
Sunday, January 31, 2010, 16:18
ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکا نے خلیج میں اپنا میزائل شکن پروگرام تیزی سے لانچ کرنا شروع کر رکھا ہے۔ اس امر کا انکشاف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔
اخبار نے امریکی انتظامیہ کے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا خصوصی بحری جہاز ایرانی ساحل کی طرف بھجوا رہا ہے۔ قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت میں بھی انٹرسپٹر میزائل نصب کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام میں سلطنت آف عمان کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ عمان میں ابتک اینٹی میزائل سسٹم نصب نہیں کیا گیا ہے۔
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ عرب ممالک اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے بڑے پیمانے پر امریکی اسلحہ استعمال کر کے خود کو ایران کی فوجی تیاریوں کے مقابلے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔
ایک اعلی امریکی عہدیدار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ “ہمارا اصل مقصد ایرانیوں کو اپنے ہمسایوں پر حملہ آور ہونے سے باز رکھنا ہے۔” ہمارا دوسرا مقصد یہ ہے کہ عرب دنیا کو اس بات کا اطمینان دلایا جائے کہ انہیں اپنے دفاع کے لئے نیوکلئر اسلحہ کی ضرورت نہیں۔ اس کارروائی کا مقصد جزوی طور پر اسرائیل کو بھی ٹھنڈا کرنا ہے کہ وہ خطے میں کسی جارحانہ اقدام سے گریز کرے۔
ان کوششوں کا ایک مقصد یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ ایران پر عالمی پابندیوں کی صورت میں کسی فوجی مہم جوئی سے باز رکھا جا سکے۔ نیز اس نوعیت کے انتظام کیوجہ سے اسرائیل کو ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے باز رکھا جا سکے گا۔
جمعرات کے روز امریکی سینٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس میں صدر براک اوباما کو ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اختیار سونپا گیا ہے۔ ان پابندیوں میں ایٹمی ایندھن کی برآمد بھی شامل ہے۔ اس اقدام کے ذریعے تہران کو بین الاقوامی پابندیوں پر عملدآمد کے لئے مجبور کیا جائے گا۔
ایران کئی مہنیوں سے بین الاقوامی جوہری تواناَئی ادارے کی اس پیشکش کو مسترد کرتا چلا آ رہا ہے کہ اس کی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے یورنیم کی تیاری تہران سے باہر کرائی جا سکتی ہے تاکہ اس کے نیوکلئر پروگرام پر نظر رکھی جا سکے۔
واپس اوپر
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- مردان: خودکش دھماکا، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- کوئٹہ: القدس جلوس میں دھماکے سے 46افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- Charlie bit my finger – again ! - September 3rd, 2010
- News Beat 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
- Hasb-e-Haal 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
پرنٹ کریں

