ملک میں انتشار اور فساد کی زمہ دار غیرملکی قوتیں ہیں ۔بخت زمین
Monday, February 1, 2010, 14:35
البدر مجاہدین پاکستان کے مرکزی امیر بخت زمین خان نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور فساد کے حقیقی ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں ۔امریکہ نے بلیک واٹر جیسی سول تنظیموں کے زریعے پاکستان میں کشت وخون بپا کر رکھا ہے ،کوئی مجاہد یا مسلمان مسجدوں یا جلسے جلوسوں میں بم دھماکوں کا تصور بھی نہیں کر سکتا ،مسلمان تو مسجد میں جوتے پہن کر جانے کو گناہ سمجھتے ہیں وہ ان مساجد کو خاک خون میں کیونکر نہلا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے البدر مجاہدین کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ”تحفظ پاکستان کانفرنس ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
کانفرنس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بخت زمین خان نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ایڑیاں رگڑ رہا ہے اورباعزت واپسی کی راہ تلاش کر رہا ہے یہ سب مجاہدین کی قربانیوں سے ممکن ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب امریکہ بھی روس کی طرح ہزہمت اور زلت کی عملی تصویر بن کر افغانستان سے دم دبا کر بھاگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام محب وطن پاکستانی ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی ہے یہ قبائلی ہی تھے جوکشمیر کے ایک حصے کو آزاد کرانے کی کوشش میں سرینگر اور جموں میں مدفون ہوئے ۔لہذا حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ قبائلی عوام کی ان قربانیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے رویے پر نظر ثانی کرے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بلیک واٹر جیسی تنظیموں کے زریعے پاکستان کے حالات خراب کر رہا ہے کراچی یوم عاشورہ پر ہونے والے بم دھماکے کسی مسلمان کی نہیں بلکہ اسرائیلی اور امریکی ایجنٹوں کی کارستانی ہے ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری جنرل ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کا تحفظ شریعت کے عملی نفاذ سے ہی ممکن ہے ۔آج پاکستان کے حکمران امریکہ اور بھارت کے آگے عملاََ گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ خطے میں موجود ہے پاکستان کے حالات میں بہتری آنے کے امکان نہیں ہے لہذا پہلی ترجیح امریکہ کو پاکستان اور افغانستان بدر کرنے کی ہونی چاہئے ۔
اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان کے چئیرمین ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ آج امت مسلمہ جس انتشار اور فساد کا شکار ہے یہ تعلیم اور علم کے فقدان کے سبب ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ دیگر اقوام کی طرح عروج اور عزت حاصل کریں تو ہمیں تعلیم اور علم کی جانب لوٹنا ہوگا ۔
البدر مجاہدین پنجاب کے امیر اویس ڈار نے کہا کہ پاکستان کو لاالہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا مگر افسوس کے یہاں لاالہ کا نظام نافذ نہ ہوسکا ۔جب تک شریعت محمدی کا عملی نفاذ نہیں ہو جاتا پاکستان اسی طرح انتشار کا شکار رہے گا ۔
البدر مجاہدین پنجاب کے سیکرٹری جنرل ابودجانہ نے کہا کہ پاکستان کو لاکھوں قربانیوں کے عوض حاصل کیا گیا تھا ۔یہ وطن حاصل کرتے ہوئے اللہ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہم یہاں اللہ کے قوانین کا نفاذ کریں گے مگر ہم ایسا نہیں کر سکے جس کی سزا ہمیں سانحہ مشرقی پاکستان کی صورت میں ملی ۔
آج آئے روز پاکستان میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے اور معصوم شہریوں کی قتل و غارت گری ہمیں پیغام دیتی ہے کہ اللہ ہم سے ناراض ہے لہذا شریعت کے عملی نفاذ سے پاکستان کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- Wake Up Youths Care for Pakistan - March 15th, 2010
- Wake Up Youths Care for Pakistan - March 15th, 2010
- Jawab Deyh 14th March 2010 - March 15th, 2010
- Sawal Yeh Hai 14th March 2010 - March 15th, 2010
- Front Line 14th March 2010 - March 15th, 2010


