پٹرولیم کی قیمتوں میں9فیصد تک اضافہ
Monday, February 1, 2010, 13:35
پاکستانی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 9فیصد تک اضافہ کر دیاہے.
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فروری کیلئے پٹرول کی قیمت 65.11روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 71.21روپے ، ایچ او بی سی کی قیمت 79.43روپے سے بڑھا کر 86.84روپے فی لیٹر ، مٹی کا تیل 60.75روپے سے بڑھا کر 64.7روپے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 58.10روپے سے بڑھا کر 61.7روپے فی لیٹر مقررکردی گئی ہے۔
حکومت نے جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران پٹرول کی قیمت میں 6.10روپے ،ایچ او بی سی کی قیمت میں 7.41روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت 3.32روپے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.57روپے کے حساب سے اضافہ کیا ہے۔جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا سیلاب آنے کا خطرہ ہے
تجزیہ نگاروں کے مطابق فوری طورپر گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ ہو جائے گا جس سے سفری اخراجات بڑھیں گے جبکہ صنعتی شعبہ بھی اس سے شدید متاثر ہو گا۔
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- مردان: خودکش دھماکا، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- کوئٹہ: القدس جلوس میں دھماکے سے 46افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- Charlie bit my finger – again ! - September 3rd, 2010
- News Beat 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
- Hasb-e-Haal 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
پرنٹ کریں

