کراچی :دو دھماکوں میں 25 سے زائد افراد ہلاک
Friday, February 5, 2010, 16:29
![capt.photo_1265367978843-1-0[1]](http://alqamar.info/2010/uploads/2010/02/capt.photo_1265367978843-1-01-226x149.jpg)
کراچی میں شاہراہ فیصل کے قریب عزاداران کی بس اور جناح اسپتال میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جناح اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ دھماکے سے تباہ ہو گیا جبکہ زخمیوں کو شہر کے دیگر نجی و سرکاری اسپتالوں میں منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا، لوگوں کا واقعہ کے خلاف شدید احتجاج، شیعہ علماءکونسل اور ایم کیو ایم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، لوگوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دو گھنٹوں کے دوران دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پہلا بم دھماکہ عزاداران کی بس پر شارع فیصل پر واقعہ نرسری کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ بس میں سوار عزادار ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے، نرسری پر زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کرنے کا کام جاری تھا کہ جناح اسپتال کے مین ایمرجنسی گیٹ کے سامنے دوسرا دھماکہ ہو گیا جس کے باعث زخمیوں کو منتقل کرنے والے عزادار اور امدادی کارکنوں سمیت میڈیا کے افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔ دھماکے سے جناح اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ تباہ ہو گیا جس کے باعث زخمیوں کو شہر کے دیگر نجی و سرکاری اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد لوگوں میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے جبکہ شیعہ علمائے کرام نے عزاداران کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جناح اسپتال میں زخمی ہونے والے اکثریت کے حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو جناح اسپتال میں تعینات کر دیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔ واقعہ کے خلاف شیعہ علماءکونسل اور متحدہ قومی موومنٹ عوامی نیشنل پارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
[Gallery not found]رپورٹ: ندیم احمد
ادارت؛ محمد ہارون عباس
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- مردان: خودکش دھماکا، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- کوئٹہ: القدس جلوس میں دھماکے سے 46افراد ہلاک - September 3rd, 2010
- Charlie bit my finger – again ! - September 3rd, 2010
- News Beat 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
- Hasb-e-Haal 2nd September 2010 - September 3rd, 2010
پرنٹ کریں


Global Urdish Movement ka aik hungami ijlass munaqqid hoowa.
Iss ijlass main Sheikh Rasheed k qatillana humle ki sakht mazamat ki gaii.
Aur hukoomat se appeal ki gai k Pakistan k siyasatdano ki hifazat ki jai,
khaas tor par, Imran Khan , Farooq Satar, Haider Rizvi, Sher Afghan or Sheikh Rasheed.
Sadar Global Urdish Movement: Hifazat Khan
General Secretary: Ibadat Ali
Copenhagen Denmark