فیس بک کے خلاف فتویٰ
صریر خالد سرینگرWednesday, February 17, 2010, 16:49
(اخبار کشمیر مانیٹرنگ)
مصر کے علماءدین نے نیٹ ورکنگ انٹرنیٹ سائٹ فیس بک کے خلاف فتویٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فائدہ اٹھانے والا گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔
مصر کے عالم دین شیخ عبدالحمید العطرش نے کہا ہے کہ مشہور سماجی نیٹ ورکنگ سائٹ کا استعمال حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک کی ایجاد کے بعد سے طلاقوں کی شرح میں اضافہ کے ساتھ شادی شدہ افراد میں بے وفائی بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیس بک سے خاندان تباہ ہو رہے ہیں کیونکہ یہ جوڑوں کو شادی سے ماورا دوسروں سے تعلقات قائم کرنے کی حوصلہ افزادئی دیتی ہے جوکہ شریعت کے خلاف ہے۔
عبدالحمید العطرش جوکہ قاہرہ کی الاظہر یونیورسٹی کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں‘ نے مزید کہا کہ فیس بک کی وجہ سے مسلم خاندانوں کو خطرات لاحق ہیں کیونکہ گھر کا ایک فرد باہر کمانے جاتا ہے تو پیچھے دوسرا آن لائن گپ شپ کرکے نہ صرف شریعت کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے بلکہ اپنا وقت بھی ضائع کرتا ہے۔ انہوں نے مصر میں ہونے والی پانچ طلاقوں کا حوالہ دیا جو فیس بک کے استعمال کی وجہ سے اختلافات پیدا ہونے پر واقع ہوئیں۔ العطرش نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹی وی کی طرح فیس بک دو دھاری تلوار ہے اس لئے اس کو استعمال کرنے والا گناہگار ہے۔
صریر خالد سرینگر کے تازہ ترین مضامین
- بھارت کشمیریوں کو تنہا نہ سمجھے - March 26th, 2010
- پاکستانی حکومت کی” آئی ایس آئی“پرنہیں چلتی - March 26th, 2010
- وادی لوٹنےپرسیدگیلانی کاشانداراستقبال - March 12th, 2010
- بھارت کو اپنی ” پاکستان پالسی“ بدلنا ہوگی - March 8th, 2010
- سانحہ سوپور کے خلاف وادی میں ہڑتال - March 2nd, 2010
پرنٹ کریں


