راولپنڈی ،شیخ رشید کو 21 ہزار ووٹوں سے شکست
Wednesday, February 24, 2010, 20:10
راولپنڈی کے حلقہ این اے 55کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شکیل اعوان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 21ہزار ووٹوں سے شکست دے کر انتخابی معرکہ جیت لیا ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ انتخاب ہار جیت کا نام ہے، وہ الیکشن کمیشن میں کوئی اعتراض داخل نہیں کریں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا کہ این اے 55کے نتائج انقلابی سیاست کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔
راولپنڈی میں الیکشن آفس کے باہرفتح کا جشن منانے کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے مخالفین کو عبرت کا نشان بنادیاہے
نتائج کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے۔این اے 55 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد333928 ہے اور اس حلقے میں 250 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ اس سے قبل پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے اکادکاواقعات کے علاوہ امن وامان کی صورتحال مجموعی طور پر پُرامن رہی۔
راولپنڈی میں علی الصبح ہونے والی بارش نے پولنگ کے انتظامات کو تھوڑابہت متاثرکیالیکن بادل چھٹے تولوگوں نے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیااوروقت گزرنے کے ساتھ گہما گہمی بڑھتی گئی۔
حلقے میں امن وامان کی صورتحال مجموعی طورپر پرامن رہی تاہم بعض علاقوں میں لڑائی جھگڑے اورہنگامے کے اکادکا واقعات پیش آئے۔ شیخ رشیداحمدنے سرکاری مشینری پردھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن جو کچھ کرلے وہ آخری بال تک لڑیں گے۔
دریں اثناء مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے نامزد امیدوار شکیل اعوان کی ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر راولپنڈی کی عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے بدھ کی رات پونے گیارہ بجے یہاں مرکزی انتخابی دفتر پہنچ گئے۔ اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ پنڈی کے عوام نے ضمنی انتخاب میں جس شعور کا مظاہرہ کیا یہ مستقبل میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔
واضح رہے کہ این اے پچپن سے 22 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ تحریک انصاف کے اعجازخان جازی اورجماعت اسلامی کے ڈاکٹرمحمد کمال بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ این اے پچپن کے ضمنی انتخابات کیلئے ڈھائی سو پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے انچاس کو حساس قراردیا گیا تھا ۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعدادتین لاکھ انتالیس ہزارنوسو اٹھائیس ہے ۔صبح بارش کے باعث پولنگ اسٹیشنوں پرعوام کا کم رش دیکھنے میں آیاتاہم بادل چھٹنے کےبعد شہریوں نے بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیے۔امن وامان کی مجموعی صورت حال بہتررہی۔
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- طوفانی بارش و سیلاب ، 408 ہلاکتوں کی تصدیق - July 30th, 2010
- Food Evening With Rahat 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Inside Story – War zones under the spotlight - July 30th, 2010
- Live With Khalid Butt 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Bang-e-Dara 29th July 2010 - July 30th, 2010
پرنٹ کریں


