ہنگومیں خودکش حملہ، 6 ہلاک
Friday, March 5, 2010, 14:24
صوبہ سرحد کے علاقے ہنگو میں جمعہ کو ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں ہسپتال ذرائع کے مطابق 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پاراچنار سے ایک بس براستہ ہنگو کوہاٹ کی طرف جا رہی تھی جب ٹل کے علاقے میں خودکش بمبار نے اپنی موٹر سائیکل بس سے ٹکرا دی جس میں سوار مسافروں کا تعلق اقلیتی شعیہ برادری سے بتایا گیا ہے۔
جس وقت یہ بم دھماکہ کیا گیا قریب ہی ایک سکول میں چھٹی ہونے کے بعد بڑی تعداد میں بچے وہاں جمع تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمیوں میں سکول کے طالب علم بھی شامل ہیں۔
(صفدر دانش)
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- Girl dies - September 6th, 2010
- interesting baby - September 6th, 2010
- Beautifull Purposing Funny Girl - September 6th, 2010
- “LITTLE MONSTER” - September 4th, 2010
- funny new zealand ad - September 4th, 2010
پرنٹ کریں

