هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

بھارت کو اپنی” پاکستان پالسی“ بدلنا ہوگی

مدیر القمرآن لائن

Monday, March 8, 2010, 9:43

(اخبارِ کشمیر نیوز)

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کا خواہشمند ہے تاہم بھارت کو اپنی پالسی میں تبدیلی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے سات متنازعہ معاملات کو محض بات چیت سے ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات سے حل کیا جا سکتا ہے۔

بھارت کے ساتھ حال ہی منعقدہ خارجہ سکریٹری مذاکرات کے حوالے سے اُنہوں نے کہا ہے کہ تنازعات باعمل مذاکرات کے بغیر حل نہیں کئے جا سکتے اور صرف الفاظ کا استعمال کر کے مقاصد کو حاصل نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یکطرفہ تعلقات قائم کرنے کی چاہت خطے میں امن قائم کرنے میں مدد نہیں دے سکتی۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد کے تئیں اپنی موجودہ پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے حال ہی پارلیمنٹ میں واضح کیا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر پر یا پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنی پالسی میں کوئی بدلاو نہیں لایا ہے۔

قریشی نے کہاکہ بھارت جامع مذاکرات نہیں چاہتا تو پاکستان کو بھی مذاکرات کی جلدی نہیں ہے البتہ پاکستان کی خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی خواہش پر خارجہ سکریٹری ملاقات ہوئی ،پاکستان بھارت سے مذاکرات برائے مذاکرات کی بجائے نتیجہ خیز بات چیت کا متمنی ہے۔

انہوں نے کہا بھارت پانی کے معاملے میں معاہدے کا پابند ہے اور اُسے ہرحال میں ہمارے حصے کا پانی دینا ہوگا۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کو پانی دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنی ہوگی اور اگر ایسا نہیں ہوا تو پاکستان کے لئے بین الاقوامی ثالثی کا آپشن موجود ہے اور اس کےلئے برطانیہ کے ایک سرکردہ وکیل کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو بامعنی مذاکرات کا ایک روڈ میپ دیاگیا ہے اور اُنہیں امید ہے کہ نیویارک میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم موقعہ کا فائدہ اُٹھا کر مذاکراتی عمل کو آگے لے جانے کے لئے بات چیت کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے اور وہ بھارت کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے اُن بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں جن میں پاکستان کے ساتھ مذاکراتی رابطہ جاری رکھنے کا عندیہ دیاگیا ہے۔

مدیر القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین

اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
پرنٹ کریں پرنٹ کریں
اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

اس تحریر پر آپ اپنی قیمتی رائے بھیجنے کے لئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہمیں مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ، تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمارے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔



Google Analytics integration offered by Wordpress Google Analytics Plugin
UA-2099718-1