هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

بِل گیٹس غریب ہوگئے

مدیر القمرآن لائن

Thursday, March 11, 2010, 10:55

(اخبارِ کشمیر مانیٹرنگ)

مریکہ میں فوربز میگزین میں شائع ہونے والی دنیا کے امراء کی فہرست میں انیس سو چورانے کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ کے علاوہ کسی دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والا شخص اول نمبر پر آیا ہے۔

اس فہرست جس میں پچپن ملکوں سے تعلق رکھنے امراء کے نام شامل ہیں پاکستان کے سرمایہ دار میاں محمد منشا کا نام بھی موجود ہے جو کہ ایک ہزآر افراد کی فہرست میں نو سو سینتسویں نمبر پر ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے سرمایہ دار مکیش امبانی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ لکشمی متل پانچویں نمبر پر ہیں۔

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے کارلوس سلم نے دولت جمع کرنے میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ان کی دولت میں گزشتہ سال اٹھارہ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ تریپن اعشاریہ پانچ ارب تک پہنچ گئی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس جن کی دولت کا تخمیہ تریپن ارب ڈالر کا لگایا گیا ہے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور سرمایہ دار وارن بفٹ ترتالیس ارب ڈالر سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

سن دو ہزار نو میں جو کہ عالمی طور پر مالی لہذا سے ایک مشکل سال ثابت ہوا تین سو بتیس نام دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے نکل گئے لیکن مجموعی طور پر ارب پتی افراد کی فہرست دو سے زیادہ نئے نام شامل کیئے گئے اور یہ فہرست سات سو ترانوے سے ایک ہزار گیارہ تک پہنچ گئی۔

اس سال سب سے زیادہ دولت کمانے والوں میں سرفہرست برازیل کے اکی بیتستا رہے جن کا کان کنی کا کاروبار ہے اور وہ پہلی مرتبہ ارب پتیوں کی فہرست میں دس افراد میں شامل ہو گئے۔

اس فہرست میں وہ ساتویں نمبر پر آ گئے۔ ان کی دولت میں گزشتہ سال انیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ ستائیس ارب ڈالر لگایای گیا ہے۔

فرانسس برناڈ آرنلٹ نے جو کہ دنیا میں آرائشی سامان بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ’ایل وی ایم ایچ‘ کے مالک ہیں گزشتہ سال اپنی دولت میں گیارہ ارب ڈالر کا اضافہ کر کے اپنا نام دوبارہ امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے دس افراد میں شامل کرا لیا ہے۔

عالمی معیشت کی بحالی کا ایک اشارہ اس بات سے بھی ملتا ہے کہ گزشتہ سال امیر ترین افراد کی اوسط دولت تین اعشاریہ پانچ ارب ڈالر رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پچاس کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ ستانوے نئے نام اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں جب کہ ایک سو چونسٹھ دوبارہ اس فہرست میں آیے ہیں ان میں فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ بھی شامل ہیں جنھوں نے نوجوان ترین ارب کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔

.یورپ میں دس میں سے چھ ارب پتی افراد نے ریٹیل یا پرچوں کی خریداری میں دولت کمائی۔ اس میں سر فہرست رہے برنارڈ آرنلٹ اس کے آمینسیو آرٹیگا رہے جو کہ ’زارا‘ برانڈ کے کپڑے بچینے والی کمپنی کے مالک ہیں۔ اس کے بعد کارل ایلبرچ رہے جو کہ آلڈی سپر سٹور کی چین کے مالک ہیں۔

مجوموعی طور پر اس فہرست میں ایشیا سے تعلق رکھنے والے دو سو چونتیس ارب پتی شامل ہیں جبکہ یورپ سے تعلق رکھنے والے سرماریہ داروں کی تعداد دو سو اڑتالیس ہے۔

سن دو ہزار دس میں امریکہ کا شہر نیویارک ایسا شہر ہے جہاں دنیا کے امیر ترین افراد کی سب سے زیادہ تعداد رہتی ہے۔ اس فہرست کے مطابق دنیا کے ساٹھ امیر ترین افراد نیویارک میں پچاس ماسکو میں اور بتیس لندن میں رہائش پذیر ہیں۔

(بشکریہ برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن)

مدیر القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین

اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
پرنٹ کریں پرنٹ کریں
اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

اس تحریر پر آپ اپنی قیمتی رائے بھیجنے کے لئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہمیں مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ، تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمارے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔



Google Analytics integration offered by Wordpress Google Analytics Plugin
UA-2099718-1