هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

وزیرستان:امریکی ڈرون حملے میں 16 افراد ہلاک

نامہ نگار القمرآن لائن

Thursday, March 11, 2010, 19:02

پاکستان کے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی خفیہ ادارے CIA کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے نے دومیزائل فائر کیے ہیں جن میں 16 افراد مارے گئے ہیں.

القمرآن لائن کی اطلاعات کے مطابق امریکی سی آئی اے کے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے نے بدھ کی رات شمالی وزیرستان کے صدرمقام میران شاہ سے پچاس کلومیٹر مغرب میں واقع گاٶں مزار مداخیل میں ایک مکان پر میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگیے۔

لوگ اس پہلے میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اٹھارہے تھے کہ اس دوران ان پرامریکی ڈرون نے ایک اور میزائل فائر کیا جس میں نو افراد مارے گیے ہیں۔میزائل حملوں میں ایک گاڑی اور ایک مکان مکمل طورپر تباہ ہوگیا ہے.

ایک سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں مارے گیے پانچ افراد غیرملکی ہیں.تاہم اس اہلکارنے ان غیر ملکیوں کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا.واضح رہے کہ غیرملکی کی اصطلاح علاقے میں موجود القاعدہ سے وابستہ جنگجوٶں کے لیے استعمال کی جاتی ہے.

ایک اورسکیورٹی عہدے دارنے میزائل حملوں میں مرنے والوں کی تعداد چودہ بتائی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرونزاس کارروائی کے بعد بھی علاقے میں پروازیں کرتے دکھائی دیے ہیں.عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد جنگجوٶں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور وہ تباہ شدہ مکان کے ملبے سے لاشیں تلاش کررہے تھے۔فوری طورپریہ پتا نہیں چلا ہے کہ مہلوکین میں طالبان یا القاعدہ کا کوئی سرکردہ لیڈر بھی شامل تھا یا نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے نے افغانستان کے مشرقی شہرخوست میں 30 دسمبر کواپنے سات اہلکاروں کی ایک خودکش بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد سے شمالی وزیرستان میں میزائل حملے تیز کررکھے ہیں اورگذشتہ اڑھائی ماہ کے دوران اس کے بغیرپائلٹ جاسوس طیاروں نے اس علاقے میں کم سے کم تیس حملے کیے ہیں.

دوفروری کے بعد امریکی ڈرون طیارے کا یہ سب سے مہلک حملہ ہے۔دوفروری کو شمالی وزیرستان میں طالبان جنگجوٶں کے متعددٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا تھا اورڈرون طیاروں نے ایک دن میں اٹھارہ میزائل فائر کئے تھے جن میں اکتیس افراد مارے گیے تھے۔شمالی وزیرستان کا یہ علاقہ طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ طالبان جنگجوٶں کو اپنے ہاں پناہ دیتے اور انہیں سرحد پار قابض غیرملکی فوجوں کے خلاف لڑائی کے لئے بھیجتے رہتے ہیں۔

نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین

اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
پرنٹ کریں پرنٹ کریں
اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

اس تحریر پر آپ اپنی قیمتی رائے بھیجنے کے لئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہمیں مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ، تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمارے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔



Google Analytics integration offered by Wordpress Google Analytics Plugin
UA-2099718-1