برطانوی بچے ساحل کو سیالکوٹ سے بازیاب کرالیاگیا
Thursday, March 11, 2010, 19:34
جہلم سے اغوا ہونے والے بچے ساحل نقاش کو پولیس نے بازیاب کرالیا اور وہ اپنے والد کے ہمراہ برطانیہ پہنچ گیا ہے ۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بچے کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اغوا میں ملوث عورت سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ساحل نقاش کو 7 روز پہلے ڈکیتی کی واردات کے دوران جہلم کے نواحی علاقے جادہ سے اغوا کیا گیا تھا۔
اغواء کاروں نے بچے کی واپسی کے لیے بھاری تاوان طلب کیا تھا ۔
پنجاب کے وزیر قانون راناثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کوایک روز پہلے سیالکوٹ سے بازیاب کراکے اس کے والد کے حوالے کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے والد کے ساتھ لندن روانہ ہو گیا ۔
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ بچے کے اغوا میں اس کے خاندان کے قریبی افراد ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو تحویل میں لینے تک معاملات صیغہ راز میں رکھے گئے تھے۔ بصورت دیگر بچے کی جان کو خطرہ درپیش ہو سکتا تھا۔
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- طوفانی بارش و سیلاب ، 408 ہلاکتوں کی تصدیق - July 30th, 2010
- Food Evening With Rahat 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Inside Story – War zones under the spotlight - July 30th, 2010
- Live With Khalid Butt 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Bang-e-Dara 29th July 2010 - July 30th, 2010
پرنٹ کریں

