هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

وادی لوٹنےپرسیدگیلانی کاشانداراستقبال

صریر خالد سرینگر

Friday, March 12, 2010, 9:52

(نمائندہ اخبارِ کشمیر،سری نگر)
بزرگ حریت چیرمین سید علی شاہ گیلانی نے وادی مین جاری گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے کے خلاف آج بعد از نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔سید گیلانی کا کل زائد از دو ماہ کے بعد دلی سے وادی لوٹنے پر شاندار استقبال کیا گیا جسکے فوراََ بعد وہ پولس کی گرفت میں آنے سے بچنے کے لئے روپوش ہو گئے ہیں۔

کئی طرح کے عارضوں میں مبتلا سید علی شاہ گیلانی زائد از دو ماہ قبل علاج و معالجہ کے سلسلے میں دلی گئے ہوئے تھے جہاں سے وہ کل پہلے سے مشتہر کرائے گئے پروگرام کے مطابق واپس لوٹے۔بزرگ لیڈر ساڑھے بارہ بجے سری نگر کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے جہاں سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے انہیں جلوس کی صورت میں حیدر پورہ کی جامع مسجد تک لایا جہاں انہوں نے بعد ازاں ایک مفصل تقریر کرتے ہوئے ان واقعات کا احاطہ کیا کہ جو انکے دلی چلے جانے کے بعد وادی میں پیش آچکے ہیں۔

سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ بھارت سرکار ایک سازش کے تحت کشمیر کے بچوں اور نوجوانوں کو نشانہ بنا کر قتل کر رہی ہے جبکہ سوپور کے چنکی پورہ اور ترال میں حالیہ جھڑپوں کے بعد درجنوں مکانوں کو زمین بوس کئے جانے کو انہوں نے بھارتی فوج کی انتقامی کارروائی قرار دیا۔انہوں نے کہا ”چنکی پورہ اور ترال کے واقعات ،جہاں لاکھوں روپے مالیت کی جایئدادوں کو تباہ کیا گیا،بھارتی فوج کی انتقامی کارروائیوں کی مثالیں ہیں“۔انہوں نے تاہم لوگوں پر بیت المال کے قیام کے لئے زور دیا اور کہا کہ مذکورہ واقعات کے متاثرین کی باز آبادکاری کا انتظام کیا جانا چاہیئے۔

وادی میں حالیہ ایام کے دوران ہوئی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سید گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنا پیدائشی حق مانگنے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انکے الفاظ میں ”مسرت عالم بٹ،اشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ اور دیگر لیڈروں کے ہاتھوں میں بندوقیں نہیں ہیں بلکہ انکا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی بات کرتے ہیں“۔علی شاہ گیلانی نے ان گرفتاریوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پُر امن مظاہرے کئے جانے کی اپیل کی تاہم ساتھ ہی نوجوانوں کو احتجاج کے دوران نظم و ضبط کا خیال رکھنے کی نصیحت دی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ بار ایسوسی ایشن کی رپورٹ سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ بارہمولہ میں ایک گیارہ روزہ بچہ کسی بیماری کی وجہ سے فوت ہوا ہے تاہم اُسے اسپتال لیجا رہی گاڈی کو روکنا بد نظمی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان نظم و ضبط کا مظاہرہ نہ کریں تو بھارت کو کشمیری تحریک آزادی کی بد نامی کا موقعہ ہاتھ لگ جاتا ہے۔

انکی تقریر کے اختتام پر سید گیلانی نزدیک ہی واقعہ اپنی رہائش گاہ پر پہنچے تو وہاں پولس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی اور بزرگ لیڈر کو نظر بند کرنے کی کوشش کی جسے تاہم نوجوانوں نے ناکام بنایا اور زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے ایک جلوس نے انہیں شہرِ خاص کی جانب لے لیا جہاں انہوں نے وامق فاروق کے گھر جا کر انکے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔ذرائع کے مطابق سید گیلانی نشاط کے زاہد فاروق کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔

پولس کی جانب سے انہیں نظر بند کئے جانے کے خدشات کے پیش نظر سید علی شاہ گیلانی بعد ازان پولس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے اور کہیں روپوش ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج نمازِ جمعہ سوپور میں پڑھیں گے اور چنکی پورہ کا دورہ کر کے وہاں کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

صریر خالد سرینگر کے تازہ ترین مضامین

اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
پرنٹ کریں پرنٹ کریں
اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
صریر خالد ایک نوجوان صحافی اور قلمکار ہیں۔سرینگر میں مقیم صریر خالد بھارت کے سب سے بڑے اردو اخبار راشٹریہ سہارا کے نامہ نگار ہیں

اس تحریر پر آپ اپنی قیمتی رائے بھیجنے کے لئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہمیں مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ، تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمارے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔



Google Analytics integration offered by Wordpress Google Analytics Plugin
UA-2099718-1