جماعت اہلسنت کے مولانا عبدالغفور جاں بحق
Sunday, March 14, 2010, 15:18
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والے اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا عبدالغفور ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
جمعرات کے روز ٹارگٹ کلنگ میں انہیں نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ شدید زخمی حالت میں زندہ بچ گئے تھے جبکہ حملے میں ان کا ایک بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور دو بیٹے زخمی ہو گئے تھے اور ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا تھا۔ اتوار کی صبح مولانا عبدالغفور ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق ان کے بدن میں متعدد گولیاں لگی تھیں جس کی وجہ سے ان کا بہت زیادہ خون ضائع ہو گیا تھا ۔ جماعت اہلسنت و الجماعت نے مولانا عبدالغفور ندیم کے انتقال کی تصدیق کردی ہے
نامہ نگار القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- طوفانی بارش و سیلاب ، 408 ہلاکتوں کی تصدیق - July 30th, 2010
- Food Evening With Rahat 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Inside Story – War zones under the spotlight - July 30th, 2010
- Live With Khalid Butt 29th July 2010 - July 30th, 2010
- Bang-e-Dara 29th July 2010 - July 30th, 2010
پرنٹ کریں

