هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے نئے یونٹ کا قیام

ارشاد ہاشمی

Tuesday, March 16, 2010, 5:37

جرمنی ٢٥ فروری ٢٠١٠ خوبصورت اور انڈسٹریل شہر کارلسروہے میں پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے نئے یونٹ کا قیام جس میں پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ جرمنی کے مرکزی صدر جناب چوہدری محمد شفیق ‘ سرپرست اعلٰی جناب راشد غوری اور سیکریٹری جنرل ارشاد ہاشمی نے بطور ِ خاص شرکت کی اور نئے عہدہ داران سے حلف ِ وفاری لیا

اس پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کارلسروہے کی کثیر تعداد نے شمولیت کی اور اپنے یونٹ کے عہدہ داروں کے لئے الیکشن میں حصّہ لیا ۔ یونٹ کی صدارت کے عہدہ کیلئے جناب فریاد عاشق ‘ جنرل سیکریٹری کے لئے جناب محمد اصغر کو منتخب کیا گیا ۔ جناب محمد اعجاز محمود کو سینیئر وائس پریذیڈنٹ ‘ جناب آصف ملک کو جائنٹ سیکریٹری ‘ جناب اسد غضنفر کو پریس سیکریٹری اور جناب راشد ملک کو وائس پریذیڈنٹ کیلئے اکثریت سے چُنا گیا ۔ مسلم لیگ ن جرمنی کارلروہے کی دوسری ممتاز شخصیات کے ساتھ جناب محمد رفیق اور جناب چوہدری محمد ارشد اور ہائیڈل برگ سے جناب ڈاکٹر محمد ایوب گورایا ‘ جناب چوہدری محمد شکیل ‘ جناب چوہدری عبدلقدیر اور جناب چوہدری ریاض بھی اس پروگرام میں خاص طور پر شریک ہوئے ۔ اس پروگرام کا انعقاد شہر کے ایک خوبصورت انڈین ہوٹل کے بالائی ہال میںکیا گیا تھا جہاں تمام حاظرین کو پُر تکلف کھانا بھی پیش کیا گیا ۔ جناب محمدرفیق نے نئے عہدہ داران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کامیابی کی دعا کی ۔
چوہدری محمد شفیق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے حوالے سے پاکستان اور پاکستانی عوام کے مستقبل کے لئے محترم میاں نواز شریف اور پارٹی کی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی اپنے اور بیرون ِ ملک بڑھتی ہوئی مقبولیت اور حالیہ زمنی الیکشنز میں شاندار کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کی اُمیدوں کا محور پاکستان مسلم لیگ ن اور ہمارے محترم قائد میاں ناواز شریف ہیں ۔ جناب ڈاکٹر گورایا نے پاکستان کی معیشت اور آبپاشی پانی کا نظام ‘ مسائل ‘ دریاوئں اور نہری پانی اور ڈیمز کی ا شد ضرورت کے ساتھ انڈین واٹر ٹریٹی پر مفصل معلومات سے حاضرین کو نوازا ۔ جناب راشد غوری نے پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے ممبران اور خاص طور پر عہدہ داران پر زور دیا کہ وہ سب ایک ہو کر متحد ہو کر اپنے پیارے ملک اور قوم کی خدمت کریں اور ایک دوسرے سے رابطہ میں رہیں پروگرام کے اختتام پر اُنہوں نے تمام عالم اسلام اور اپنے ملک پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کرائی ۔ آخر میں کارلسروہے یونٹ کے نئے صدر جناب فریاد عاشق نے سب حاظرین شکریہ ادا کیا ـ

ارشاد ہاشمی کے تازہ ترین مضامین

اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
پرنٹ کریں پرنٹ کریں
اپنے دوستوں سے شئیر کیجئے :
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • FriendFeed
  • Live
  • Twitter
  • RSS
  • MSN Reporter
  • MyShare
  • MySpace
  • Add to favorites
  • email
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

اس تحریر پر آپ اپنی قیمتی رائے بھیجنے کے لئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہمیں مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ، تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمارے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔



Google Analytics integration offered by Wordpress Google Analytics Plugin
UA-2099718-1