این آر او فیصلہ عملدرآمد ،مزید مہلت سے انکار
Tuesday, March 30, 2010, 12:38
سپریم کورٹ نے این آر او کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کے لیے نیب کو مزید مہلت دینے سے انکار کردیا، چیف جسٹس نے کہا ہے چیئرمین نیب نوید احسن کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ آج ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوئس مقدمات ری اوپن نہ کرنے پر وہ انہیں اڈیالہ جیل بھیج رہے ہیں اور وہ اس وقت تک جیل میں رہیں گے جب تک فیصلے پر عملدرآمد شروع نہیں ہو جاتا۔
چیف جسٹس نے چیئرمین نیب سے مزید کہا کہ وہ نوکری بچانے کیلیے عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرارہے۔ وہ بتائیں کہ وہ کون سے اتھارٹی ہے جو عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں رکاوٹ ہے۔ سماعت کے دوران چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ انہیں غیر مشروط معافی دی جائے۔ وہ رخصت پر تھے جو بھی ہوا وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا ہے۔
انھوں نے موقف اختیار کیا کہ نیب کو صدر کے استثنا کے حوالے سے مشکل کا سامنا ہے کیونکہ صدرکو آئین کے تحت استثنا حاصل ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ صدر کے استثنا سے متعلق معاملہ اب تک سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک مقدمات بحال کرنے سے متعلق مراسلہ لکھنا وزارت قانون کے دائرہ کار میں ہے۔
علی زیشان کے تازہ ترین مضامین
- دو ڈینش خاتون صحافیوں کی ملک بدری، وزیر خارجہ کا اظہار تعجب و افسوس - September 8th, 2010
- قرآن ضرور نذرِ آتش کریں گے - September 8th, 2010
- پشاور: وائس چانسلر کا اغواء - September 7th, 2010
- بینظیر قتل:اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تحفظات - July 9th, 2010
- کراچی: پرتشدد واقعات میں 24 افراد ہلاک - May 20th, 2010
پرنٹ کریں

