آئی ایم ایف نے پاکستان کی امداد روکنے کی دھمکی دے دی
Thursday, June 24, 2010, 14:31
اسلام آباد ‘ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے یکم اکتوبر سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) یا اصلاحات شدہ جنرل سیلز ٹیکس نافذ نہ کرنے پر پاکستان کیلئے ایک ارب 20کروڑ ڈالر مالیت قرضے کی پانچویں قسط روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے نمائندے پال راس نے کہا ہے حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیلز ٹیکس کی جگہ یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ویٹ کے نفاذ میں جتنی تاخیر کرے گی، آئی ایم ایف کے قرضے کی آئندہ کی قسط کی منظوری میں بھی اسی قدر تاخیر ہوگی۔دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان اور خصوصی سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ویٹ یا اصلاحات شدہ جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کے سلسلے میں حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم آئی ایم ایف ازخود کوئی ایکشن لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں آئی ایم ایف تیس جون تک معاشی اہداف میں کامیابی کا جائزہ لے گا جس کے بعد ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
مدیر القمرآن لائن کے تازہ ترین مضامین
- مسلم لیگ ق کے تمام ممبران اسمبلی و سینیٹر اپنی تعلیمی اسناد مسلم لیگ ہاؤس میں جمع کروائیں ، چوہدری شجاعت حسین - July 12th, 2010
- فٹبال ورلڈ کپ ختم ، یوروگوائے کے ڈیاگوفورلان کو بہترین کھلاڑی اور جرمنی کے تھامس مولو کو گولڈن بوٹ ایوارڈ دیا گیا - July 12th, 2010
- پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ( منگل ) سے شروع ہوگا - July 12th, 2010
- آرمی چیف جنرل کیانی سے امریکی سفیر پیٹرسن کی ملاقات - July 12th, 2010
- ایران جیسی نا معقول حکومت کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو - July 12th, 2010
پرنٹ کریں

