ہمارے متعلق
مسعود مُنّور
مسعود مُنّور نارویجین شہری ہیں اورانیس سو نوے سے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔ اپنا شعری سفر کراچی میں جون ایلیا کی اُنگلی پکڑ کر شروع کیا اور جب سے اخبارات ، جرائد ، ٹی وی، ریڈیو اور فلم اُن کا تختہء مشق رہے ہیں۔
سفر ہمیشہ اُن کے معمولات کا جزو رہا ہے ۔ کراچی ، لاہور ، کابل ، دہلی، لندن اور اوسلو اُن کے سفری پڑائو ہیں ۔حلقہء اربابِ ذوق لاہور کے وہ واحد رکن ہیں جن کا نام 80 کی دہائی میں حلقے کے اراکین کی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔ALIEN ہونے کی سزا ۔
اب وہ ناروے کے ادیبوں کے مرکز کے رکن ہیں ۔ اُن کے پانچ شعری مجموعے اب تک شائع ہو چکے ہیں : دیو مالا( اُردو) صدا سبز سرگم ( اُردو) سورج کی بشارت ( اُردو) قائد اعظم دی وار( پنجابی) دیس نکالا( پنجابی) ۔ مضامین کا ایک مجموعہ “خلطِ مبحث ” کے نام سے لاہور سے چھپ چکا ہے ۔
ہندوستان میں دو کتابوں کے تراجم شائع ہوئے ہیں۔ امرتا پریتم کا ناول دوسری منزل اور خوشونت سنگھ کے انگریزی ناول Train to pakistan کا ترجمہ پاکستان ایکسپریس کے نام سے دہلی سے چھپا
مسعود منور القمرآن لائن سے مدیر کی حیثیت سے وابستہ ہیں
×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××
محمد ہارون عباس قمر
محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔
تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوںکے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔
محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر، ایشیائی ممالک کی تنظٰیم ایشین ریسورس سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کوبھی تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔
محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے
×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××
ثریا شہاب
ممتاز براڈکاسٹر، ناول نگار، صحافی ثریا شہاب کراچی میں پیدا ہوئیں ، ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی سکول براڈکاسٹ اور ریڈیو ڈراموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ سولہ برس کی عمر میں انہوں نے ریڈیو ایران زاہدان میں اردو سروس میں شمولیت اختیار کی۔ وہاں پر دس سال خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان واپس آگئیں۔
1973 میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان پر خبریں پڑھنے کا سلسلہ شروع کیا۔ 1985ء میں بی بی سی کی اردو سروس سے منسلک ہو گئیں۔اسی برس انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔
ثریا شہاب روزنامہ جنگ لندن کے لئے کالم نویسی اور رپورٹنگ کے علاوہ ریڈیو وائس آف جرمنی ڈوئچے ویلے کے لئے بھی پروگرام کرتی رہیں۔
ثریا شہاب کی ادب کے حوالے سے کئی کتابیں شائع ہو چکیں ہیں جن میں ‘سفر جاری ہے‘، ایک شام جدائی کی اور “یادداشتیں‘ قابل ذکر ہیں۔
ثریا شہاب طویل عرصہ جرمنی میں مقیم رہنے کے بعد ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہیں
×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××
محمد بدیع الزماں
پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار محمد بدیع الزماں نصف اداکار ہیں اور نصف کالم کار۔ اداکاری میں انہوں نے جو جوہر دکھائے اُن کی “پاداش” میں اُن کا نام نامی برطانیہ کے فلمی انسائیکلو پیڈیا میں درج ہوا۔لاہور ٹی وی اور اسٹیج کے ڈراموں کی تاریخ بدیع الزماں کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نارویجین فلمBak Sju Hav(سات سمندر پار) بھی شامل ہے۔بدیع الزماں مزاج کے اعتبار سے صوفی ہیں۔محبت کرنے والے دوست اور معاملہ فہم اور بذلہ سنج دانشورہیں۔
بدیع الزماں یو پی کے ضلع اعظم گڑھ کی مردم خیز بستی پھولپور میں پیدا ہوئے ۔ چودہ برس کی عمر میں کھوکھرا پار کے راستے بھارت کی سرحد عبور کی اور پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا۔
راولپنڈی میں اُن کے برادرِ بزرگ عبدالحمید اعظمی ریڈیو پاکستان میں پروگرام پروڈیوسر تھے۔ بدیع الزماں نے اُن کی زیرِ نگرانی میٹرک کا امتحان پاس کیا اور پھر گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد سے گریجوایشن کیا۔
محمد بدیع الزماں القمرآن لائن سے مدیر کی حیثیت سے وابستہ ہیں
×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××
نصر ملک
ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں مقیم نصر ملک اردو اور پنجابی کے ادیب اور شاعر ہونے کے علاوہ مترجم، محقق،مولف اور ماہرِ نشریات بھی ہیں.
اہلِ ادب کو انہوں نے”قطبین”،” ہوئے مر کے ہم جو رسوا” اور ”دیوتاؤں کا زوال” جیسی لازوال کتابیں دیں اور بے باک صحافی کے طور پر ”صدائے وطن اور نوائے وقت” سے منسلک رہے.
نشریات کے ماہر کے طور پر دو عشروں سے زیادہ مدت انہوں نے ریڈیو ڈنمارک کی اردو سروس کے سربراہ کے طور پر گزاری۔ڈنمارک میں اردو کی ایک ویب سائٹاردو ہم عصر کے نگران اور القمرآن لائن سے مدیر کی حیثیت سے وابستہ ہیں
×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××
ذبیح اللہ بلگن
لاہور سے تعلق رکھنے والے ذبیح اللہ بلگن2000سے صحافت سے وابستہ ہیں اور چھ کتابوں کے مصنف ہیں جن میں’1)’(حلقہء یاراں ”2)’(”حریت کی راہ پر”(3)”غلت بیانیاں ”(4)”جہاد کشمیر و شکوک شہبات”(5)”جہاد میں خواتین کا کردار”(6)”معزز صحافی” شامل ہیں۔این این آئی، اوصاف اور جناح سے بھی ان کی وابستگی رہی ہے
×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××
قمر المنیر یوسف زئی
قمر المنیر یوسف زئی انیس سو نوے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ مردان سے تعلق رکھنے والے قمریوسف زئی 2006 میںپیشہ وارانہ فرائضکی انجام دہی کے سلسلے میںافغانستان میںجیل میںبھی رہے۔ بین الاقوامی امور میںاعلیٰتعلیم یافتہ قمر یوسف زئی نارویجن ٹی وی کے ساتھ ساتھ کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد کے ممتاز اخبارات سے وابستہ رہے۔ قمر یوسف زئی القمرآن لائن سے بحیثیت مینیجنگ ایڈیٹر وابستہ ہیں
×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××
ہاشم سید محمد بن قاسم
جناب محمد بن قاسم صاحب بین الاقوامی صحافت اور ادب سے گزشتہ تین دہائیوں سے وابستہ ہیں۔
آپ کے افکار، خیالات، افسانے، طنزومزاح، اور حالاتِ حاضرہ پر تبصرے اردو اور انگریزی میں شائع ہوتے رہے ہیں جن کا عنوان:۔۔جستجو۔۔The Questہے۔
آپ بلاد العرب کے سب سے پہلے روزنامہِ “اردو نیوز” کے لیے اس کی 1994میں اجراء کے وقت سے اس سے ایک آزاد قلم ادیب کی حیثیت سے وابستہ رہے، اور سعودی عرب کے سب سے بڑے اخبار عرب نیوز کےلیے بھی رپورٹنگ کی۔ ریاض سے ہی وہ پاکستان کی ایک اہم نیوز ایجنسی آن لائن نیوز نیٹ ورک کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔
محمد بن قاسم مالی اور کمپیوٹنگ کے امور کے کنسلٹنٹ اور اداروں کی ترقّی اور ترویج و بقا، اور اس کے سماجی پہلوؤں پر دسترس رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں وہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کرچکے ہیں۔ ان میں نیویارک کی کمپیوٹر ایسوسی ایٹس اور مشہور بین الاقوامی اکاؤنٹنگ فرم کے پی ایم جی انٹرنیشنل، اور کئی سعودی ہسپتال شامل ہیں۔ آپ سعودی عرب کی سب سے پہلی رسمی کمپیوٹر سوسائٹی کے بانی ممبران میں سے ہیں۔ ان کی دیگر جاری سرگرمیوں میں اردو انگریزی مسوّدات کی ادارت، اور اشاعت ہیں۔
جناب محمد بن قاسم صاحب کی تحریریں انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک وسیع حلقہ اشاعت اور قرات رکھتی ہیں۔
انٹرنیٹ پر شائع شدہ مواد کے علاوہ، آپ کی ایک مقبول تصنیف “زرگرفت” ہے
××××××××××××××××××××××××××××
عتیق الرحمٰن
چکوال سے تعلق رکھنے والے عتیق الرحمٰن نے 2006 میں سدا نیوز میں بطور سب ایڈیٹر اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا۔ ڈیڑھ سال سدا نیوز کے ساتھ رہنے کے بعد بطور سب ایڈیٹر روزنامہ امت میں خدمات سر انجام دیتے رہے ۔
عتیق الرحمان 2007 سے القمرآن لائن کے ساتھ ادارتی امور کے نگران کے طور پر منسلک ہیں


Assalamualikum. I really like this webiste i m graphics designer of a USA,Canadian Magazine i live in karachi . thanks for this nice website
waslaam
Alqamar is a very good service which cater a large number of viewers. Please do change the font as it is not friendly, more over, you need to improve the quality of WEB appearance as more attractive. A frequent update of news is lacking though all news are very different and having non biased impact. Thanks for your services.
.