Bari Khawteen tarbiati dora Pic

خواتین کو کچن گارڈننگ کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا، ڈاکٹر اظہر حسین نقوی

خواتین کو کچن گارڈننگ کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا، ڈاکٹر اظہر حسین نقوی

باری میں چھت کے پانی کو محفوظ کرنے اور گھریلو پیمانے پر سبزیاں اُگانے کی تربیت نتیجہ خیز رہی 
چکوال(خصوصی رپورٹ) ماہر باغات ڈاکٹر اظہر حسین نقوی نے کہا ہے کہ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میں خواتین کو کچن گارڈننگ کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ چھت کے پانی کو محفوظ کرنے اور گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کی تربیت بھی نتیجہ خیز رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چالیس خواتین کاشتکاروں کے ایک گروپ کے دورہ بارانی
Bari Khawteen tarbiati dora Picزرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے موقع پر کیا ہے۔ اس موقع پر کسان خواتین کو گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت اور پھلدار پودوں کی کاشت کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔ خواتین کاشتکاروں کو سبزیاں اور پھل اُگانے کے لئے پانی کی بچت سے پودوں کی آبیاری کے طریقے بھی بتائے گئے۔ اس موقع پر ماہر سبزیات مسز نویدہ انجم نے بھی گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت سے متعلق جدید زرعی سفارشات سے خواتین کاشتکاروں کو روشناس کرایا۔

 

تعارف سہیل احمد صدیقی

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

يمكنك استخدام أكواد HTML والخصائص التالية: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>