زیتون نقد آور ، تیل دار پودا ہے، ڈاکٹر طارق

زیتون نقد آور ، تیل دار پودا ہے، ڈاکٹر طارق
زیتون ماحول دوست شجرکاری کا بیسٹ وے ہے، ارشاد علی امیر

چکوال(خصوصی رپورٹ)ڈاکٹر محمد طارق، ڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال نے ارشاد علی امیر سینئر جنرل منیجر بیسٹ وے گروپ کے ہمراہ زیتون کے پودے لگا کر

Dr Tariq Olive Plantation

بہاریہ شجرکاری کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ زیتون تیل دار فصل اور ایک ماحول دوست پودا ہے۔ لہٰذا خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی ملکی ضروریات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اس کی کاشت بہت اہمیت اختیا ر کر چکی ہے۔ زیتون ایسا پودا ہے جو کم زرخیز ، نیم پتھریلی اور عمومی طور پر ناقابل کاشت سمجھی جانے والی زمینوں میں بھی لگا یا جا سکتا ہے اور اس کی کاشت سے ناکارہ زمینوں کو کار آمد اور قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے۔ ارشاد علی امیر نے تکنیکی تعاون اور اعلیٰ اقسام کے پودے فراہم کرنے پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ

Irshad Ameer Olive Plantation

ماحول دوست سرگرمیوں کی طرف خصوصی توجہ دی ہے اور اب تک انواع و اقسام کے لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی زیتون کی شجر کاری مہم ہے جس میں زیتون کے ہزاروں پودے لگانے کے پروگرام کا آ غاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ماہرِ زیتون ڈاکٹر اظہر حسین نقوی نے بھی باغ میں زیتون کا پودا لگا نے کے طریقہ کار کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر منیجر ایڈمنسٹریشن بیسٹ وے ملک محمد سرفراز بھی موجود تھے۔

تعارف سہیل احمد صدیقی

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

يمكنك استخدام أكواد HTML والخصائص التالية: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>