bari-chakwal-pic

سپین زیتون کی کاشت کیلئے ہر طرح کی تکنیکی مدد فراہم کریگا، کارلس مورالس

سپین زیتون کی کاشت کیلئے ہر طرح کی تکنیکی مدد فراہم کریگا، کارلس مورالس
سفیر سپین کا بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ کی زیتون پر تحقیقات پر خراج تحسین
چکوال(خصوصی رپورٹ)سپین کے سفیر کا رلس مورالس نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ ،چکوال کا دورہ کیا  اور باری میں ہونے والی تحقیقاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ادارے کے ماہرین کے ساتھ ایک تفصیلی بریفنگ نشست کی ۔جس میں ادارہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طارق نے زیتون پر ہونے والی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سفیر سپین نے زیتون کے باغ اور نرسری کا بھی تفصیلی دورہ بھی کیا ۔ اور باری میں ہونے والے تحقیقاتی کاموں کو سراہا ۔ نیز زیتون کے فروغ کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے ہونے والی  کوششوں کی تعریف کی اور تکنیکی حوالے سے فروغ زیتون کے لئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں انہوں نے زیتون کے یادگار ی بلاک میں اپنے ہاتھوں سے زیتون کا ایک پودا بھی لگایا۔
bari-chakwal-pic

تعارف سہیل احمد صدیقی

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

يمكنك استخدام أكواد HTML والخصائص التالية: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>