baidari-fiker-forum-pic

نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کا برملا اظہار کیا، اکرم ذکی

نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کا برملا اظہار کیا، اکرم ذکی

بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قاتلانہ تسلسل پر عالمی خاموشی کیوں اور کب تک جاری رہے گی؟،ہمایوں زمان مرزا

پاکستان جامع کشمیر و پانی پالیسی اپنائے اور چلائے، مشعال حسین ملک اور فتح محمد چوہدری کا بیداری فکر فورم میں اظہار خیال
اسلام آباد(سہیل احمد صدیقی )بیداری فکر فورم میں عالمی یوم سیاحت و پانی  کے حوالے سے ”سیاحت و پانی، مشترکہ مستقبل کا تحفظ” کے موضوع پر ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر چیئرمین جموں و کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا کلیدی مقرر، چیئرپرسن جموں و کشمیر امن کاررواںمشعال حسین ملک مہمان اعزاز ، چیئرمین دی 1947ء فائونڈیشن  و سابق اقتصادی مشیر عالمی بنک فتح محمد چوہدری مہمان خصوصی اور سابق سیکرٹری جنرل خارجہ امور اکرم ذکی نے صدارت کے فرائض انجام دیئے۔ سابق سیکرٹری جنرل خارجہ امور اکرم ذکی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کا برملا اظہار کیا ہے۔ پرویز مشرف دور میں مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف سے یوٹرن لے کر بہت نقصان پہنچایا تھا لیکن نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے تاریخی اصولی اور جائز موقف کا اعادہ کرکے عالمی برادری کی توجہ ایک بار پھر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود مسئلہ کشمیر کے حل میں غیر معمولی تاخیر اور ناکامی کی طرف دلائی ہے۔ پانی مختلف شکلوں میں سیاحتی اثاثہ ہے مگر بھارت پاکستان کے خلاف آبی جنگ کے ذریعے ہماری سرسبز و شادابی کو بنجر و خشک سالی میں تبدیل کردینا چاہتا ہے۔ تاہم پانی کا مسئلہ بھی مسئلہ کشمیر سے ہی جڑا ہوا ہے۔ بی ایف ایف ”سیاحت و پانی، مشترکہ مستقبل کا تحفظ”  کے عنوان سے منعقدہ مذاکرہ کے کلیدی مقرر  جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں 10ہزار سے زائد لاپتہ افراد اور 28سو گمنام قبروں کی موجودگی کا نوٹس لے ۔مقبوضہ کشمیر اس وقت ایک فوجی چھائونی میں تبدیل ہوچکا ہے جہاںانسانی حقوق کی تذلیل اورانہیں بری طرح پامال کیاجارہاہے بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اورکشمیریوں کا قاتل ملک ہے جس کی آٹھ لاکھ سے زائد فوج کشمیریوں کے بنیادی حق ،حق خودارادیت کو دبانے کیلئے ہر حربے استعمال کررہی ہے آج بھی مقبوضہ وادی میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے پابند سلاسل کیاجارہاہےاس موقع پر مہمان اعزاز چیئرپرسن جموں و کشمیر امن کاررواں مشعال حسین ملک نے کہا کہ پاکستان جامع کشمیر و پانی پالیسی اپنائے اور چلائے ۔ پاکستان کے حصے کے پانیوں پر بھارتی ڈیموں سے انڈین نیشنل گرڈ میں شامل بجلی خریدنا انتہائی خطرناک اور پاکستان دشمن فیصلہ ہوگا جس کے مضمرات کا ابھی تک کوئی ادراک ہی نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں ڈل جھیل کے سکڑنے، تلاشی آپریشن کے نام پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگلات کی تباہی اور پانی چوری سے پاکستان براہ راست قحط سالی کا شکار ہو جائیگا۔ دنیا بھر میں کشمیر جنت نظیر اور سیاحت کے حوالے سے ڈل جھیل کشمیریوں کی پہچان اور شان کے طور پر اپنا الگ تشخص رکھتی ہے مگر کشمیر جنت نظیر کو بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم بچوں اور عورتوں کے قتل عام نے جہنم بنا دیا ہے۔ اجتماعی قبروں کی دریافتوں کے نہ ختم ہونے والے سلسلے، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور پھر ان کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے کرفیو کا بار بار نفاذ جس دوران سکول بند کرکے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی کرفیو زدہ کردیا جاتا ہے وہاں فوجی چھائونی جیسے ماحول میں سیاحت ہی نہیں انسانیت بھی دم توڑ رہی ہے۔ حتیٰ کہ بھارتی فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز بھی ڈل جھیل کو گندگی، غلاظت اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال کررہی ہیں تاکہ کشمیریوں کی پہچان خوبصورت ڈل جھیل اپنے حُسن  سیاحت اور سیاحوں سے محروم ہوتی جائے۔ قبل ازیں مہمان خصوصی چیئرمین دی 1947ء فائونڈیشن  و سابق اقتصادی مشیر عالمی بنک فتح محمد چوہدری نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے جس کی ضمانت عالمی بنک نے دی تھی۔ اتنے اہم معاملے پر پاکستان کو اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لئے بہترین صلاحیتوں کے حامل ماہرین سے استفادہ کرنا چاہئے۔ دوہری آبی جارحیت کے تحت بھارت پاکستان کو بنجر بنانے کے چکروں میں ہے پاکستان کے طرف آنے والے تمام دریائوں پر اس نے آہستہ آہستہ ڈیم بناکر پانی روک رکھاہے جسے وہ ضرورت کے وقت ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتاہے جب پاکستان کو پانی کی ضرورت ہے تو اس وقت بھارت دریائوں کا پانی روک رکھتاہے اور جس وقت پاکستان میں بارشوں کی وجہ سے پانی کی ضرورت نہیں ہوتی اس وقت انڈیا پانی کھول دیتاہے جس کی وجہ سے ایک تو سیلاب آتاہے تو دوسرا فصلیں تباہ ہوجاتیں ہیں ۔

 

تعارف سہیل احمد صدیقی

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

يمكنك استخدام أكواد HTML والخصائص التالية: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>