Kashmir Day pic- 1

کشمیریو تم ہمارے ہو پاکستان تمہارا ہے، خالد نوید

کشمیریو تم ہمارے ہو پاکستان تمہارا ہے، خالد نوید
دارِ ارقم گرلز کالج گوجر خان میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے شمیم شال، نذیر شال اور دیگر مقررین کا خطاب
گوجر خان(خصوصی رپورٹ ) یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر دارارقم گرلز کالج خالد نوید نے کہا کہ کشمیریو تم ہمارے ہو پاکستان تمہارا ہے۔ اس موقع پر طالبات کی بڑی تعداد نے کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے بھی لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرپرسن کشمیر تحریک خواتین شمیم شال نے کہا کہ گوجر خان کا آزادی کشمیر میں بڑا نام اور واضح کردار ہے۔ پاک فوج کے پہلے نشان حیدر کیپٹن راجہ سرور بھٹی شہید نے یہ اعزاز کشمیر کے محاذ پر ہی جانبازی کرتے ہوئے حاصل کیا۔ آزادی کشمیر کے
Kashmir Day pic- 1
لئے پاک فوج اور مجاہدین کا خون اکٹھے بہہ اور مل چکا ہے۔ کشمیریوں نے آزادی کی قیمت ادا کردی ہے دنیا کی کوئی طاقت اب کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتی۔ پاکستان کی فوجی اور عسکری قیادت نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان اہل کشمیر کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے کشمیری مجاہدہ زمردہ حبیب کی شہرہ آفاق کتاب ”قیدی نمبر 100” ڈائریکٹر دارارقم گرلز کالج گوجر خان خالد نوید کو پیش کی۔ برطانوی تھینک ٹینک کنسرن کے سرپرست اعلیٰ نذیر احمد شال نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر پہلی مرتبہ 1990ء میں محترم قاضی حسین احمد مرحوم کی اپیل پر منایا گیا جس کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوئے تب سے آج تک یہ دن اہل کشمیر سے یکجہتی کی علامت بن چکا ہے۔آج ایک مرتبہ پھر ایسے موقعے پر 5فروری تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد ایک انقلاب انگیز تحریک اٹھی جس نے بھارتی استعمار کی چولیں ہلا ڈالیں ۔ مقبوضہ ریاست کے پیر و جواں مردو زن
Kashmir Day pic- 4
عظیم شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تجدید عہد کے لیے سراپا احتجاج بن گئے ۔ کرفیو کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کے ذریعے اہل کشمیر نے تحریک آزادی کے ساتھ اپنی لازوال وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ اس پر امن تحریک کو کچلنے کے لیے بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں بے پناہ اضافہ کیا ۔ دوسرے ہتھکنڈوں کے علاوہ اس مرتبہ پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پندرہ ہزار سے زائد نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیاگیا جن میں سے پانچ سو سے زائد ہمیشہ کے لیے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہید کی بابرکت شہادت نے یہ ثابت کیا کہ یہ کشمیریوں کی داخلی تحریک ہے ۔ جو ان کے اپنے جذبہ جہاد ، شوق شہادت اور عزم آزادی کا مظہر ہے۔ اس تحریک نے بھارت کے اہل دانش کو بھی متاثر کیا جس کے نتیجے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی جسے بھارت کا اعصابی مرکز گردانا جاتاہے ، سمیت تمام بڑی دانش گاہوں اور تھینک ٹینکس میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہوئی ،حتیٰ کہ سابق بھارتی وزیر خارجہ اور بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی بھی اس نتیجے پر پہنچی کہ محض ترقیاتی پیکیج اور ملازمتیں دینے سے یہ تحریک ختم نہیں ہو سکتی جب تک کہ بنیادی مسئلہ حل نہ کیا جائے ۔ کمیٹی نے نوجوانوں کے جذبہ آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ کالے قوانین ،جبری ہتھکنڈوں اور کرفیو کے باوجود کشمیری نوجوان موت سے بے خوف ہو گیا اور وہ آزادی کے لیے ہر قیمت دینے کے لیے تیار ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ فی الفور مظالم ختم کرتے ہوئے مسئلے کے حل کے لیے کشمیریوں اور پاکستان سے سنجیدہ بات چیت کا اہتمام کرے۔ سینئر صحافی راجہ جاوید علی بھٹی نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے خطہ گوجر خان کی شہادتوں کا تسلسل جاری ہے۔ جس عظیم تر شہادت کا اعزاز کیپٹن راجہ سرور بھٹی شہید نشانِ حیدر نے حاصل کیا تھا اُسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے مجاہد بٹالین سے تعلق رکھنے والے ناصر بھٹی شہید نے بھی کشمیر کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔ بھارت سے دوطرفہ مذاکرت کی صورت میں مسئلہ کشمیرسرفہرست رکھا جائے اورتجارتی ثقافتی اور دیگر باہمی تعلقات کو مسئلہ کشمیرپر پیش رفت سے مشروط کیا جائے ۔کشمیریوںکو اپنی ترجمانی خود کرنے کے لیے آزاد ریاست جموںوکشمیرکو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ حقیقی بیس کیمپ کا کردار ادا کرسکے۔ کشمیرکی حق خود ارادیت کی حمایت کرنے والے  تمام اداروں اور اہل دانش کا شکریہ اداکرتاہے۔ بالخصوص حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ میں حق خودارادیت کے حق میں حالیہ بحث اور قرارداد کی منظوری کو خوش آئند پیش رفت قراردیتے ہوئے ممبرا ن پارلیمنٹ اور وہاں کی تنظیموں اور اداروں کی کاوشوں کو تحسین پیش کرتے ہوئے توقع رکھتا ہے کہ یورپ کی دیگر پارلیمنٹ بھی اس طرح حمایت کا اہتمام کریں۔ اس موقع پر دارارقم گرلز کالج کی طالبات نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی بھی نکالی۔

 

تعارف سہیل احمد صدیقی

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

يمكنك استخدام أكواد HTML والخصائص التالية: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>