Khojaly genocide pic-3

کشمیر اور خوجالے میں قتل عام کی بنیاد مسلم دشمنی ہے،اکرم ذکی

کشمیر اور خوجالے میں قتل عام کی بنیاد مسلم دشمنی ہے،اکرم ذکی
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، کوکب اقبال ایڈووکیٹ
اسلام آباد( )آذربائیجان کے علاقے خوجالے میں آرمینین فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی 25ویں برسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری جنرل خارجہ امور اکرم ذکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور خوجالے میں قتل عام کی بنیاد مسلم دشمنی ہے تاہم اس قتل عام پر عالمی طاقتوں کی خاموشی دہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔ صدر ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس چارٹر جو دس دسمبر 1948ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنایااس کے بہت ساری آرٹیکلز کی کھلی خلاف ورزی آرمینیا نے کی ہے۔ جس پر آرمینیا کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں چلانا
Khojaly genocide pic-3
جانا چاہئے۔ ممتاز مصنف اور دانشور ڈاکٹر ساجد خاکوانی نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان میڈیا فورم نے خوجالے قتل عام پر سیمینار کا انعقاد کرکے اُمت مسلمہ کے تصور و کردار کو تقویت دی ہے۔ قرآن مجید میں کفار کو ایک قوم وحد ت قرار دیا گیا ہے۔ اب تک دنیا کے 14ممالک سانحہ خوجالے کو قتل عام قرار دے چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی طرح
khojaly genocide banner 2017
خوجالے میں بھی اجتماعی قبروں کی دریافت آرمینیا اور بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں۔ صدر پاک آذر میڈیا فورم راجہ جاوید علی بھٹی نے کہا کہ خوجالے اور کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی طاقتوں کی خاموشی بدترین منافقت اور میڈیا کی لاتعلقی قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کی خوجالے اور آذربائیجان سے متعلق پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا ورنہ اس کا کردار اور انجام لیگ آف نیشنز جیسا ہوگا۔

 

تعارف سہیل احمد صدیقی

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

يمكنك استخدام أكواد HTML والخصائص التالية: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>