ثریا شہاب

poetess-suraiya-shahab[1]ممتاز براڈکاسٹر، ناول نگار، صحافی ثریا شہاب کراچی میں پیدا ہوئیں ، ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی سکول براڈکاسٹ اور ریڈیو ڈراموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ سولہ برس کی عمر میں انہوں نے ریڈیو ایران زاہدان میں اردو سروس میں شمولیت اختیار کی۔ وہاں پر دس سال خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان واپس آگئیں۔

1973 میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان پر خبریں پڑھنے کا سلسلہ شروع کیا۔ 1985ء میں بی بی سی کی اردو سروس سے منسلک ہو گئیں۔اسی برس انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔

ثریا شہاب روزنامہ جنگ لندن کے لئے کالم نویسی اور رپورٹنگ کے علاوہ ریڈیو وائس آف جرمنی ڈوئچے ویلے کے لئے بھی پروگرام کرتی رہیں۔
ثریا شہاب کی ادب کے حوالے سے کئی کتابیں شائع ہو چکیں ہیں جن میں ‘سفر جاری ہے‘، ایک شام جدائی کی اور “یادداشتیں‘ قابل ذکر ہیں۔

ثریا شہاب طویل عرصہ جرمنی میں مقیم رہنے کے بعد ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہیں

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

يمكنك استخدام أكواد HTML والخصائص التالية: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>