سمیع اللہ ملک

سمیع اللہ ملک
سمیع اللہ ملک پاکستان کے مانچسٹر فیصل آبادمیں ۵/اکتوبر ۱۹۵۱ء کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بھی وہی حاصل کی۔ لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے ۱۹۷۰ء میں گولڈ میڈل کے ساتھ سول انجینئرکی ڈگری وصول کی۔ بعد میں اعلیٰ تعلیم کے لئےامریکا چلے گئے۔وہاں دنیاکی سب سے بڑی یونیورسٹی میسو چوسٹس ایمحرسٹ سے اسٹرکچر میں ماسٹرز(ایم ایس سی)کی ڈگری لی اوروہ پاکستان کے تیسرے شخص تھے جنہوں نے یہ ڈگری حاصل کی۔بعد ازاں اسٹرکچر میں ہی پی ایچ ڈی کرکے سائوتھ ایشیاکے دوسرے انجینئر ہونے کااعزازحاصل کیا۔ امریکا کی ایک بین الاقوامی کمپنی میں براہ راست بطور کنسلٹنٹ شمولیت سے اپنے کیریئر کاآغازکیا اوراسی کمپنی میں زندگی کے۳۵ سال گزار دیئے اور ڈائریکٹرکے عہدے سے مستعفی ہوئے۔ کویت،سعودی عرب اوربحرین میں بین الاقوامی پراجیکٹس پراپنی فنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔اب بھی کئی بین الاقوامی کمپنیوں میں مشاورت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ لندن برطانیہ میں ہی ذاتی کنسلٹنٹ فرم کے مالک ہیں۔ پاکستان میں کالا باغ ڈیم اوردیگرکئی بڑے پراجیکٹس کی مشاورتی ٹیم میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ پاکستان ،لندن ،امریکا،بھارت ،کشمیر،جاپان اوردنیابھرمیں مختلف اخبارات وجرائد ان کے مضامین باقاعدگی سے شائع کرتے ہیں۔ اب تک انگریزی کی دو Bitter Truth اور Pakistan-Great Miracle ،عربی کی ایک’’خلافہ و شہادہ‘‘ اور اردو کی ستائیس کتب شائع ہوچکی ہیں ۱۔حدیثِ دل ۲۔ حدیثِ جاں ۳۔ حدیثِ حال ۴۔ حدیثِ ملت ۵۔حدیثِ قلم ۶۔ حدیثِ وقت ۷۔ حدیثِ قوم ۸۔ حدیثِ حق ۹۔ حدیثِ احوال ۱۰۔ حدیث چشم ۱۱۔ حدیث عمل ۱۲۔ حدیث کوہسار ۱۳۔ حدیث نعمت ۱۴۔ حدیث وطن ۱۵۔ حدیث خلق ۱۶۔حدیث جبل ۱۷۔ حدیث امروز ۱۸۔ حدیثِ کلام ۱۹۔ حدیثِ سحر ۲۰۔ حدیثِ شب ۲۱۔ حدیثِ اتّباع ۲۲۔ حدیثِ وفا ۲۳۔ حدیثِ فردا ۲۴۔ حدیث راز ۲۵۔ حدیث عشق ۲۶۔ حدیث زندگی ۲۷۔ حدیث راہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکامیں ۵سال اورکویت سعودی عرب اوربحرین میں ۱۰سال اوراب برطانیہ میں پچھلے ۳۲ سالوں سے مقیم ہیں ۔ یہاں ایک مشہور تھنک ٹینک لندن انسٹیوٹ آف ساؤتھ ایشیا کے ڈائریکٹرہیں۔ برطانیہ کےایک معروف ٹی وی چینل ''میسج''کے ڈائریکٹراورمشہورِ زمانہ پروگرام ''تجزیہ ''کے میزبان بھی ہیں۔میسیج ویب سائٹ اور یوٹیوب کے علاوہ تین درجن سے زائد ویب سائٹس پران کے پروگرام اورمضامین ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔ان سے براہِ راست رابطہ کیلئے [email protected]

سعودی عرب میں ڈرامائی تبدیلیوں کاآغاز

1

بعض اوقات انتہا ئی احتیاط سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں بھی کوئی غلطی سرزدہوجاتی ہے۔جب سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیزبعض اوقات انتہا ئی احتیاط سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں بھی کوئی غلطی سرزدہوجاتی ہے۔جب سعودی فرماں روا سلمان بن  روس عبدالعزیز کے تاریخی دور ے پر ماسکو پہنچے تو ایئر پورٹ پر پیش آنے والے ایک ناخوشگوار ...

مزید پڑھئے »

چومکھی دفاعی جنگ کی تیاری

Rex Tillerson

قصرسفیدکے فرعون ٹرمپ کواپنامنصب سنبھالے ہوئے ایک سال ہونے کوہے مگراپنی زبان کے بیجاغلط اورجارحانہ استعمال کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی مسائل اورمشکلات تور ا بورا پہاڑوں کی طرح ناقابل شکست اندازمیں ان کے سامنے کھڑے ہیں۔سولہ سال کی امریکی جنگی حکمت عملی افغان طالبان کے مقابلے میں عملاًبے معنی،بے نتیجہ اورلاحاصل ثابت ہوچکی ہے۔ اس سارے عرصے میں ...

مزید پڑھئے »

عرب بحران۔۔۔مشرق وسطیِ کیلئے اشارہ طوفان

Boycott

قطر اورروایتی عرب اتحادیوں (مصر، سعودی عرب، بحرین اورابو ظہبی۔۔۔ یہ چار ملکی اتحاد جو اس وقت خود کو انسدادِ دہشت گردی اتحاد کے طور پر پیش کر رہا ہے) کے درمیان جاری سفارتی بحران کاکوئی ممکنہ حل نظرنہیں آرہا۔ اکتوبرکے آغازمیں لندن،بحرین،ابو ظہبی اوردبئی کے دورے کے بعد کم ازکم مجھے تویہی محسوس ہورہا ہے۔ اپنے اپنے موقف پر ...

مزید پڑھئے »

مذاکرات کی بھیک

Sadest Day

قصرسفیدکے فرعون ٹرمپ نے جب سے اقتدارسنبھالاہے اس کو اپنی تمام جاری پالیسیوں پراندرون ملک اوردنیابھرمیں بری طرح مزاحمت اور ناکامی کاسامناہے۔قصرسفیدمیں قدم رکھتے ہی درجن کے قریب ممالک کے شہریوں کے امریکی داخلے پرپابندیوں کااعلان کردیاجس کو عدالتی احکام نے مستردکردیا۔ میکسیکوکی سرحدپرآہنی باڑ لگانے کے معاملے پربھی پسپائی اختیارکرناپڑی اوراسی طرح جب سے ”نئی افغان پالیسی”کااعلان کیاہے ،افغانستان ...

مزید پڑھئے »

اقتصادی انقلاب کاروڈمیپ ………..سی پیک

One Road One Belt

ملک کا معاشی جغرافیہ تبدیل سی پیک پاکستان کا اتنا بڑا منصوبہ ہے کہ بروقت اور اعتبار سے جامع تکمیل کی صورت میں ملک کا معاشی جغرافیہ تبدیل کردے گالیکن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے کچھ ایسے فوائد بھی ہیں جو منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں جن کو بروقت شناخت کرنااور اِن کے منفی اثرات کا تدارک تلاش ...

مزید پڑھئے »

مودی کانیاناٹک

Modi53

بھارت میں کوئی بھی پارٹی اقتداریاحزبِ اختلاف میں ہو،وہ چانکیہ کوہی اپناسیاسی گرومانتی ہیں کہ چانکیہ نے سیاست میں دھوکے کے وہ اصول رائج اورجائزقراردیئے ہیں جن پرعمل پیراہونے سے اپنے مقابل کومات دی جاسکتی ہے۔اب یہی بھارت کی چانکیائی پالیسی امریکی وزیرخارجہ کے دورۂ پر بھی کام آئی اورمہمان کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کیلئے کارگر ثابت ہوئی۔ٹلرسن کادورۂ ...

مزید پڑھئے »

پرانے شکاری نیاجال لائے

Capture

قطر سے پانچ خلیجی ممالک (بحرین، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن) کے سفارتی تعلقات ختم کرنے سے طویل مدت سے جاری تنازعہ ایک نئے موڑ پر آگیا ہے۔ جو کہ ان ممالک کی خطے کے معاملات پر مختلف نقطہ نظر کی نشاندہی کرتا ہے۔بحرین،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آخری دفعہ ۲۰۱۴ء میں قطر سے سفارتی ...

مزید پڑھئے »

ترکی اورامریکامیں دراڑیں

Turkey Iran & Russia Alliance

غیروں کی جفاہے کہیں اپنوں کی دغاہے کہیں ترکی،روس اورایران نے شام کے شہر ادلب کے حوالے سے آپس کے اختلافات ختم کرکے مل کرکام کرنے پررضامندی کا اظہارکیاہے۔اس سے یہ اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ تینوں ممالک اپنے اختلافات کوایک طرف ہٹاکرزمینی حقائق کی روشنی میں کام کرناچاہتے ہیں تاکہ کشیدگی کم ہواورآپس کے تعلقات کی سطح بھی بلند کی جاسکے۔ ...

مزید پڑھئے »

۱

گزشتہ دنوں عالمی میڈیامیں مسعودبارزانی میڈیااسکرینوں پر اپنے طوفانی موقف کی بناء پرمرکزِ توجہ رہے اوران کے بارے میں منقسم آراءنے صورتحال کومزیدالجھادیاہے۔بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق  اس شخص نے اپنے حقیقی پروگرام کوظاہر کرنے میں بڑی جلدی کی اور وہ اپنے ہمسایوں کے بارے میں درست اندازہ لگانے میں ناکام اورغلط وقت کا انتخاب کیا اور بعض یہ خیال ...

مزید پڑھئے »

تیسری عالمی جنگ کاخدشہ؟

Trump19

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے رپبلکن چیئرمین سینیٹر باب کروکر نے اتوار کو روزنامہ نیو یارک ٹائمز کے ساتھ ٹیلی فون پر انٹرویو میں کہا کہ انہیں صدر کے رویے پر تشویش ہے کیونکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ملک کو تیسری جنگِ عظیم کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ میرے خیال میں ٹرمپ کو اندازہ ہی نہیں ...

مزید پڑھئے »