04:31 pm - Wednesday 03 June 2015
Islamabad, PK - 25 CPartly Cloudy - Humidity: 57%

ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد

By تعارف اللہ خاوری - Wed Jun 03, 4:43 pm

راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت  کی سماعت کی ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ  ایان علی ایک شو کا پانچ لاکھ ڈالر معاوضہ لیتی ہے۔ ایان علی کو راول لاونج سے گرفتار کرکے شور مچادیا گیا۔ ایان علی نے رقم اپنی جائداد بیچ کر حاصل کی، جو انہوں نے اویس نامی شخص کو فروخت کیا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ میری موکلہ نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،ایان علی کی اپنے ملک میں تذلیل کی گئی،جبکہ دوسرے ممالک میں میری موکلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ایان علی کی جیل میں قید حقوق نسواں کا بھی معاملہ ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ راحت علی خان اورعدنان سمیع سے بھی رقم برآمد ہوئی تاہم ان کو چھوڑدیا گیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

Leave a Reply

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com