ہوا میں اڑنے والے اسکیٹ بورڈ اب اصل زندگی میں بھی

نیویارک……انیس سو نواسی میں جب سپر ہٹ فلم بیک ٹو دی فیوچرٹو ریلیز ہوئی تو ہوا میں اڑنے والے اسکیٹ بورڈ نے بچوں اور بڑوں سب ہی کو دیوانہ بنا دیا۔ ایسا اب حقیقت میں بھی ہونے جا رہا ہے۔ایک کمپنی نےسلائڈ کے نام سے شارٹ فلم ریلیز کی ہے جس میں بارسلونا کے ایک خصوصی پارک میں اڑنے والے اسکیٹ بورڈ یعنی ہووربورڈ کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے پر 18 ماہ سے کام ہو رہا ہے جس میں مقناطیسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ بارسلونا کا خصوصی پارک بھی اس ٹیکنالوجی کا حصہ ہے، پارک میں سطح زمین کے نیچے مقباطیسی ٹریک لگائے گئے ہیں۔ ٹیکنالوجی میں مائع نائٹروجن کو بھی استعمال میں لایا گیا ہے جس کی مدد سے سپر کنڈکٹنگ مواد کا درجہ حرارت مسلسل منفی ایک سو ستانوے ڈگری پر رکھا جائے گا۔

متعلق یُسری شکیل