فلم کے ٹکٹ اور کریم کار بُک کروانے پر 20 فیصد کی رعایت حاصل کریں

معروف ٹیکسی سروس کریم آپ کو یہ سہولت دیتی ہے کہ اپنے اسمارٹ فون سے آپ جب چاہیں چند منٹوں میں گاڑی بمع ڈرائیور کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی ضرورت کے تحت بزنس یا اکانومی گاڑی بک کروا سکتے ہیں۔

title-smallصرف 900 روپے میں کمپیوٹنگ میگزین کے سالانہ خریدار بن کر گھر بیٹھے میگزین حاصل کریں اور گزشتہ 35 سے زائد شماروں کی PDF بھی مفت ڈاؤن لوڈ کریں۔
سالانہ خریداری حاصل کرنے کے لیے اپنا مکمل نام، پتا اور ای میل ایڈریس 03422507857 پر SMS کریں۔ مزید تفصیل کلک کریں

کریم کی خاص بات اس کی نت نئی پروموشنز ہیں جن کے ذریعے صارفین کو کئی فائدے ہوتے ہیں خاص طور پر کرائے میں ملنے والی رعایت کی وجہ سے کریم تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

کریم کی تازہ ترین پروموشن کے تحت آپ ’’بُک می ڈاٹ پی کے‘‘ ویب سائٹ سے فلم یا بس کا ٹکٹ بک کرواتے وقت 20 فیصد کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں اس کے عوض آپ کو کریم پر بھی 20 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

اس آفر سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ’’بُک می‘‘ کی ویب سائٹ پر فلم یا بس کا ٹکٹ خریدتے وقت BookMeCareem کا پرومو کوڈ استعمال کریں اور ساتھ میں کریم بھی بیس فیصد رعایت کے ساتھ بُک کروا لیں۔

یہ آفر 31 اکتوبر تک کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

متعلق ویب ڈیسک