بھارتی وزیر دفاع کی عامر خان کو سبق سکھانے کی دھمکی

amir khan41

اداکار نے بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کیخلاف بیان دیا تھا
وزیر دفاع نے اداکار کے بیان پر نئی بحث چھیڑ دی
ممبئی( این این آئی) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کو سبق سکھانے کی دھمکی دے ڈالی۔ گزشتہ سال بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بیان دیاتھا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ایک طوفان کھڑا کردیا، عامر خان نے اپنے اس بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی اس کے باوجود انہیں عارضی طور پر بھارت کو چھوڑنا پڑا تاہم اب بھارتی وزیر دفاع نے عامر خان کے خلاف بیان دے کر ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی ہے حکمران انتہا پسند ہندو جماعت بھارتی جنتا پارٹی عامر خان کو اپنے بیان پر معافی مانگنے کے باوجود کسی صورت معاف کرنے کو تیار نہیں اور کافی عرصہ گزر جانے باوجود بھارتی وزیر دفاع منوھر پاریکر نے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب میں عامر خان کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک اداکار کا بیان آیا تھا بھارت میں عدم برداشت کے باعث ان کی بیوی ملک چھوڑ کر جانا چاہتی ہیں کیوں کہ انہیں یہاں ڈر لگتا ہے۔

متعلق امتیاز کاظمی

  • http://roshniquranacademy.com/ roshniquranacademy

    haha yaar aik toh yeh Muslim actors ko dhamkyan kyun dete rehte hain baat baat pe :/