لینکس اوبنٹو کو بغیر انسٹال کیے ویب براؤزر میں آزمائیں

امید ہے آپ لینکس سے واقف ہوں گے۔ لینکس ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے اور اس کے کئی ورژنز ہیں جن میں سے ایک ورژن اوبنٹو کافی مشہور ہے۔

title-smallصرف 900 روپے میں کمپیوٹنگ میگزین کے سالانہ خریدار بن کر گھر بیٹھے میگزین حاصل کریں اور گزشتہ 35 سے زائد شماروں کی PDF بھی مفت ڈاؤن لوڈ کریں۔
سالانہ خریداری حاصل کرنے کے لیے اپنا مکمل نام، پتا اور ای میل ایڈریس 03422507857 پر SMS کریں۔ مزید تفصیل کلک کریں

لینکس کا نام سنتے ہی لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ آپریٹنگ سسٹم بہت پیچیدہ ہو گا، لیکن ایسا نہیں۔ اب تو لینکس کی کئی ڈسٹروز ایسی ہیں جو بالکل ونڈوز کی طرح کام کرتی ہیں۔

اگر آپ لینکس سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے یہ مضمون پڑھیں:

لینکس الف تا ی…. مکمل تفصیل

اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی پتا ہونا چاہیے کہ لینکس اوپن سورس کے تحت مفت کیوں دستیاب ہے۔ یہ جاننے کے لیے یہ مضمون پڑھیے:

اوپن سورس تحریک کیا ہے

اگر یہ مضامین پڑھنے کے بعد آپ اوبنٹو کو آزمانا چاہتے ہیں تو فی الحال اسے انسٹال کیے بغیر براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

اوبنٹو براؤزر میں چلائیں

اگر آپ کی دلچسپی مزید بڑھے اور آپ لینکس کو انسٹال کرنا چاہیں تو اس کا ایک بہت ہی بہترین ورژن ’’لینکس منٹ‘‘ کی صورت میں دستیاب ہے جو کہ کافی حد تک ونڈوز کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کی مکمل انسٹالیشن کا طریقہ کار یہاں جانیں:

لینکس منٹ انسٹالیشن گائیڈ

لینکس منٹ انسٹالیشن گائیڈ

متعلق ویب ڈیسک