تاج محل کو اڑانے کی دھمکی

بھارتی حکومت نے دھمکیوں کے بعد محبت کی یادگاری کی سیکورٹی بڑھا دی
داعش کے حامی دہشت گرد گروپ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے
نئی دہلی(آن لائن) داعش کے حامی دہشت گرد گروپ کی جانب سے تاج محل کو اڑانے کی دھمکی کے بعد بھارتی حکومت نے ’’محبت‘‘ کے حوالے سے پہچانی جانے والی یادگار ’’تاج محل‘‘ کی سیکورٹی بڑھادی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی تصویر میں تاج محل کے اطراف میں سیکورٹی فورسز کے کئی اہلکار چوکنا کھڑے دکھائی دیے گئے ہیں۔ دہشت گردی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی انٹیلی جنس گروپ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے داعش کے حامی ’’احوال امت میڈیا سینٹر‘‘ نے یہ گرافک ٹیلی گرام میں شائع کئے‘ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پریتندر سنگھ نے ’’اے ایف پی‘‘ کو بتایا کہ حملے سے متعلق اب تک ہمیں کوئی مخصوص انٹیلی جنس رپورٹ یا سرکاری الرٹ موصول نہیں ہوا ہے۔ تاہم میڈیا پر چلنے والی رپورٹ کے بعد ہم نے تاج محل کی سیکورٹی بڑھادی ہے۔

متعلق امتیاز کاظمی