میرا نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے اپنے لیے وظیفہ مانگ لیا

نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہوں گھر میں کھانے کو بھی کچھ نہیں ہے، اداکارہ
وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی مالی امداد کیلئے اپیل کر دی
لاہور(کلچرل ڈیسک)کروڑ پتی فلمسٹار میرا نے بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے وظیفے کا مطالبہ کردیا۔ فلمسٹار میرا جس کی ڈیفنس میں دو کوٹھیاں اور گلبرگ میں پلازہ ہے‘ ان دنوں اپنے آپ کو غریب اداکارہ کے طور پر پیش کررہی ہیں‘ گزشتہ دنوں انہیں پنجابی لینگویج آرٹ اینڈ کلچر(پلاک) کے پروگرام میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں‘ ان کے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں اور وہ بجلی کے بل بھی ادا نہیں کرپارہیں۔ اداکارہ میرا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مالی امداد کیلئے درخواست دیدی۔ پلاک کی ڈائریکٹر صغریٰ صدف کو دی جانے والی درخواست میں اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ لاہور میں کام نہ کرنے کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے گھر کا گزر بسر بھی مشکل سے ہی ہورہا ہے لہذاان کی مالی امداد کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی شفقت فرمائیں۔

متعلق شازیہ عندلیب